مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم

Posted On: 24 JUL 2025 6:33PM by PIB Delhi

نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی آر ٹی سی)، جو کہ نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کوریڈور کی نفاذی ایجنسی ہے، نے مطلع کیا ہے کہ نمو بھارت آر آر ٹی ایس کوریڈور ایک انقلابی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جو شہری اور علاقائی سطح پر متعدد چیلنج سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ نمو بھارت ٹرینیں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے لیے تیار کی گئی ہیں، جبکہ ان کی عملیاتی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس کی بدولت سفر کے وقت میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔ مزید یہ کہ نمو بھارت کوریڈور علاقائی یکجہتی کو مضبوط بناتا ہے، کیونکہ یہ تیز رفتار اور قابل اعتماد ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اہم علاقائی مراکز کو مرکز سے بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑتا ہے۔ یہ منصوبہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے بڑی تعداد میں ہنر مند اور غیر ہنر مند ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔

نیشنل کیپیٹل ریجن پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کی جانب سے تیار کردہ ”فنکشنل پلان برائے ٹرانسپورٹ برائے این سی آر-2032“ میں آٹھ ریل پر مبنی ہائی اسپیڈ اور ہائی فریکوئنسی ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کوریڈور کی ترقی کی سفارش کی گئی تھی، تاکہ میٹروپولیٹن اور بڑے شہروں، قصبوں اور شہری علاقوں کے سٹی سینٹرز کو آپس میں جوڑا جا سکے۔ تجویز کردہ آٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور یہ ہیں: (i) دہلی-گروگرام-ریواڑی-الور (ii) دہلی-غازی آباد-میرٹھ (iii) دہلی-سونی پت-پانی پت (iv) دہلی-فرید آباد-بلبھ گڑھ-پلول (v) دہلی-بہادر گڑھ-روہتک (vi) دہلی-شاہدرہ-بروت (vii) غازی آباد-خورجہ (viii) غازی آباد-ہاپوڑ۔ ہندوستان کے سابقہ منصوبہ بندی کمیشن (جو اب نیتی آیوگ کہلاتا ہے) نے سیکریٹری، وزارت ہاؤسنگ و شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کی صدارت میں ایک ٹاسک فورس مقرر کی جس نے تین آر آر ٹی ایس کوریڈور کو ترجیح دی جو ہیں (i) دہلی-غازی آباد-میرٹھ (ii) دہلی-گروگرام-ایس این بی (iii) دہلی-پانی پت۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3273


(Release ID: 2148080)
Read this release in: English , Hindi