وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے نیشنل میوزیم میں میوزیم شعبے میں جدید پیشرفت پر میوزیم گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
24 JUL 2025 5:53PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں میوزیم شعبے میں جدید پیشرفت پر اعلیٰ سطحی میوزیم گول میز کا اہتمام کیا
نئی دہلی، 24 جولائی 2025 (وارتا) وزارت ثقافت نے 24 جولائی 2025 کو نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں میوزیم شعبے میں جدید پیشرفت پر ایک اعلیٰ سطحی میوزیم راؤنڈ ٹیبل کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب بھارت اور دنیا بھر سے ممتاز پیشہ ور افراد کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی تھی، جو میوزیم کی مہارت کے وسیع میدان کی نمائندگی کرتے تھے۔
گول میز نے میوزیمز کے مستقبل کو تشکیل دینے والے تین اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی:
- میوزیمز میں انتخاب و ترتیب اور پروگرامنگ
- میوزیمز میں ڈیزائن
- میوزیمز میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کا استعمال
اس ایک روزہ اجتماع میں قومی اور بین الاقوامی اداروں سے ماہرین اور فکری رہنماؤں کی فعال شرکت دیکھی گئی، جس نے عصری میوزیم مینجمنٹ، جدید ڈیزائن کے طریقوں، اور میوزیم کے تجربات میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام پر خیالات کے بھرپور تبادلے کو فروغ دیا۔
تقریب کا آغاز سیکریٹری، وزارت ثقافت کے افتتاحی خطاب سے ہوا، جنہوں نے بھارت کے میوزیم ایکو نظام کی جدید کاری کے لیے حکومت کے وژن کو واضح کیا۔ خطاب میں روایتی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مستقبل پر مبنی میوزیالوجیکل طریقوں کے ساتھ ملانے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس شعبے میں تبدیلی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے تعاون کے کردار پر زور دیا گیا۔
راؤنڈ ٹیبل میں گہرائی سے مباحثوں اور انٹرایکٹو سیشنز کی ایک سیریز شامل تھی، جن کا مقصد تھا:
- عالمی اور بھارتی میوزیم کے اہم شراکت داروں کے درمیان تعامل کو فروغ دینا
- میوزیمز میں انتخاب و ترتیب، ڈیزائن، اور ٹیکنالوجی پر عالمی نقطہ نظر کی ترقی کو تلاش کرنا
- اداروں کے درمیان علم کی تعمیر اور بہترین طریقوں کے اشتراک کو سہل بنانا
یہ تقریب وزارت کے میوزیم شعبے کے اندر جدت، پیشہ ورانہ ترقی، اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس نے پالیسی کی حمایت اور تعاون پر مبنی مداخلت کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا، جو انتخاب اور مرتّب کرنے والوں، ڈیزائن بنانے والوں، اسکالرز، ٹیکنالوجی کے ماہر افراد، اور ثقافتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
مضبوط بین الاقوامی شرکت کے ساتھ، گول میز عالمی مہارت اور مقامی عزائم کے ایک منفرد سنگم کے طور پر کام کرتا تھا—جو بھارت کے اپنے میوزیمز کو متحرک، جامع، اور تکنیکی طور پر بااختیار ثقافتی مقامات کے طور پر بلند کرنے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ وزارت نے پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار میوزیمز کی حمایت پر اپنی توجہ کا اعادہ کیا جو ماضی کو محفوظ رکھتے ہیں جبکہ موجودہ اور مستقبل کے ناظرین کو مشغول کرتے ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3237 )
(Release ID: 2148076)