قانون اور انصاف کی وزارت
قانونی آگاہی کیمپ اور پروگرام
لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے دفاتر ملک بھر کے 662 اضلاع میں کام کر رہے ہیں
Posted On:
24 JUL 2025 4:26PM by PIB Delhi
نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کا قیام لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے تحت کیا گیا تھا تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات بشمول لیگل سروسز اتھاٹیز ایکٹ 1987 کے سیکشن 12 کے تحت مستفید ہونے والوں کو مفت اور قابل قانونی خدمات فراہم کی جا سکیں، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انصاف کے حصول کے مواقع کو کسی بھی وجہ سے محروم نہ کیا جائے تنازعات کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے لوک عدالتیں اس کے علاوہ، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نے حفاظتی اور اسٹریٹجک قانونی خدمات کے پروگراموں کے نفاذ کے لیے مختلف اسکیمیں بھی تیار کی ہیں، جنہیں قانونی خدمات کے حکام مختلف سطحوں یعنی ریاست، ضلع اور تعلقہ کی سطح پر نافذ کرتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران لیگل سروسز اتھارٹیز کے ذریعے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں/پروگراموں کے تحت قانونی امداد اور مشورے سے مستفید ہونے والے افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
Year
|
Persons benefited through Legal aid and advice
|
2022-23
|
12,14,769
|
2023-24
|
15,50,164
|
2024-25
|
16,57,527
|
Total
|
44,22,460
|
The details of cases/issues settled through Lok Adalats are as under:
Year
|
State Lok Adalat
|
Permanent Lok Adalat
|
National Lok Adalat*
|
2022-23
|
8,51,309
|
1,71,138
|
4,19,26,010
|
2023-24
|
12,07,103
|
2,32,763
|
8,53,42,217
|
2024-25
|
13,44,814
|
2,37,980
|
10,45,26,119
|
Total
|
34,03,226
|
6,41,881
|
23,17,94,346
|
* Data in respect of National Lok Adalat pertains to the calendar year of 2022, 2023 and 2024.
بچوں، مزدوروں، آفات کے متاثرین، ایس سی اور ایس ٹی، معذوری کے شکار افراد وغیرہ سے متعلق مختلف قوانین اور اسکیموں کے سلسلے میں لیگل سروس اتھارٹیز کی جانب سے ملک بھر میں قانونی بیداری کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیگل سروسز اتھارٹیز مختلف قوانین پر سادہ زبان میں کتابچے اور پمفلٹ بھی تیار کرتی ہیں جو لوگوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران لیگل سروس اتھارٹیز کے ذریعے منعقد کیے گئے قانونی آگاہی کیمپوں/پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
Year
|
No. of Legal Awareness programmes organised
|
No. of Persons attended
|
2022-23
|
4,90,055
|
6,75,17,665
|
2023-24
|
4,30,306
|
4,49,22,092
|
2024-25
|
4,62,988
|
3,72,32,850
|
Total
|
13,83,349
|
14,96,72,607
|
حکومت ہند ایک مرکزی سیکٹر اسکیم بھی 2023-24 سے نالسا کے ذریعے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم اسکیم نافذ کر رہی ہے۔۔ اس اسکیم کا مقصد لیگل سروسز اتھارٹیزایکٹ 1987 کے سیکشن 12 کے تحت قانونی امداد کے لیے اہل مستفیدین کو فوجداری مقدمات کے حوالے سے قانونی امداد فراہم کرنا ہے۔ 30 جون 2025 تک،ایل اے ڈی سی کے دفاتر ملک بھر کے 662 اضلاع میں کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلز کے ذریعے تفویض کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
Year
|
Cases assigned to LADCs
|
Cases disposed by LADCs
|
2023-24
|
3,36,830
|
2,12,505
|
2024-25
|
5,32,413
|
3,72,750
|
Total
|
8,69,243
|
5,85,255
|
|
|
|
یہ اطلاع قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No3226
(Release ID: 2148073)
|