اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وکاس اسکیم کے تحت با اختیار کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا

Posted On: 24 JUL 2025 8:10PM by PIB Delhi

پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم کے تحت تیسری امپاورڈ کمیٹی (ای سی) کی میٹنگ آج، 24 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں واقع پنڈت دین دیال انتیودیہ بھون کے چنتن کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے کی۔

 

 

پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) وزارت اقلیتی امور کی ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے جو پانچ سابقہ اسکیموں یعنی ’سیکھو اور کماؤ‘، ’نئی منزل‘، ’نئی روشنی‘، ’اُستاد‘ اور ’ہماری دھروہر‘ کو یکجا کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت درج ذیل شعبوں پر توجہ دی جاتی ہے:

i. ہنرمندی اور تربیت (روایتی اور غیر روایتی دونوں)

ii. خواتین کی قیادت اور کاروباریت (انٹرپرینیورشپ)

iii. تعلیم (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعے)

iv. بنیادی ڈھانچے کی ترقی (پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے ذریعے)

اس اسکیم کے تحت مستفیدین کو نیشنل مائناریٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی جانب سے فراہم کردہ قرض اسکیموں سے جوڑ کر مالی امداد (کریڈٹ لنکیج) کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اس اسکیم کے نفاذ کے لیے دو اہم کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے اور ان کا مؤثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے لیے ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تجاویز کا ابتدائی جائزہ لیتی ہے اور امپاورڈ کمیٹی کو سفارشات پیش کرتی ہے، جبکہ امپاورڈ کمیٹی ان تجاویز کو منظور کرتی ہے۔

24 جولائی 2025 کو امپاورڈ کمیٹی نے مختلف سرکاری اداروں، سرکاری شعبے کی تنظیموں، یونیورسٹیوں اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی جانب سے پیش کردہ 15 تجاویز کا جائزہ لیا تاکہ انہیں پی ایم وکاس اسکیم کے تحت شامل کیا جا سکے۔ تجویز پیش کرنے والے اداروں/ تنظیموں کے نمائندوں نے کمیٹی کے سامنے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، جن میں تکنیکی مہارت، کاروباریت سے لے کر ثقافتی ورثے کے تحفظ تک کی متنوع تجاویز شامل تھیں۔

اجلاس کے دوران امپاورڈ کمیٹی نے پی ایم وِکاس اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے بروقت نفاذ اور ایک مؤثر نگرانی کے نظام کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3278

 


(Release ID: 2148057)
Read this release in: English , Hindi