وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی آر 25 جولائی 2025 کو احمد آباد میں سابق فوجیوں کے لیے روزگار میلہ منعقد کرے گا

Posted On: 24 JUL 2025 5:14PM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کو ملک کی افرادی قوت میں شامل کرکے انہیں بااختیار بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت  ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ریسیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے زیراہتمام سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ (ایم او ڈی) 25 جولائی 2025 کو چھترپتی شیواجی آڈیٹوریم ، احمد آباد ملٹری اسٹیشن ، گجرات میں سابق فوجیوں کے لیے ایک روزگار  میلے کا انعقاد کر رہا ہے ۔ یہ  بھارتی بری  فوج ،  بحریہ اور فضائیہ کے سابق فوجیوں کو کارپوریٹ اور صنعت کی سرکردہ آجر کمپنیوں سے جوڑنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ سابق فوجی سیکورٹی ، آئی ٹی ، انتظامیہ ، لاجسٹکس سے لے کر صحت کی دیکھ بھال ، انتظامیہ اور انجینئرنگ تک مختلف شعبوں میں فائدہ مند روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کو بھرتی کرنے والوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا جو سابق فوجیوں کی منفرد قدر اور اخلاقیات کو اپنی افرادی قوت میں لا سکتے ہیں ۔ آجر مخصوص، ہنر مند اور مشن کے لیے تیار پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد  کے ریزیوم (شخصی کوائف  اور حالات )تک مفت رسائی حاصل کریں گے ۔

یہ پہل سابق فوجیوں کی نظم و ضبط کی صلاحیت ، ثابت شدہ قیادت اور تکنیکی مہارت کی پہچان کو یقینی بناتے ہوئے ان کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود کے لیے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے (ایم او ڈی) کے عزم کی عکاسی کرتی ہے-ایسی مہارتیں جو ملک کے ملازمت کے بازار میں قدر اور منافع میں اضافہ کر سکتی ہیں ۔ اس کے مطابق ، ڈی جی آر مالی سال 26-2025 کے دوران پورے ہندوستان میں مختلف مقامات پر سابق فوجیوں کے لئے 18 روزگارمیلوں کا انعقاد کرے گا ۔

آجر اور سابق فوجی www.esmhire.com پر آن لائن اپنا اندراج کر اسکتے ہیں جو کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا  ایک روزگار پلیٹ فارم ہے  اورجس کا مقصد خاص طور پر سابق فوجیوں  کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے اندراج  کا لنک ڈی جی آر کی ویب سائٹ www.dgrindia.gov.inپر جاب فیئر بٹن کے تحت بھی دستیاب ہے ۔

رجسٹریشن ابھی جاری  ہے اور  سابق فوجی اہلکاروں (ای ایس ایم )اور آجروں کے لیے  یہ مفت ہے ۔

تاریخ اور وقت: 25 جولائی 2025 ، 7:00  بجے صبح سے

 مقام: چھترپتی شیواجی آڈیٹوریم ، احمد آباد ملٹری اسٹیشن ، گجرات

مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سابق فوجی  ان سے رابطہ کرسکتے ہیں:

جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈی آر زیڈ (ایس):    drzspne@desw,gov.in | Phone: 020-26341217

جوائنٹ ڈائریکٹر، (ایس ای) ، ڈی جی آر : seopadgr@desw.gov.in | Phone: 011-0863432

***

)ش ح –    م ع      -  م ذ(

U.No.3214


(Release ID: 2147930)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil