قانون اور انصاف کی وزارت
مفت قانونی امداد کی خدمات کی کارکردگی
انصاف تک مکمل رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کر کے (ڈی آئی ایس ایچ اے) اسکیم نےاپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 2.10 کروڑ مستفیدین تک رسائی حاصل کی ہے
Posted On:
24 JUL 2025 4:25PM by PIB Delhi
محکمہ انصاف ایک پین انڈیا اسکیم کو نافذ کر رہا ہے جس کا نام ہےڈی آئی ایس ایچ اے ‘‘انصاف کے حصول تک جامع رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کرنا (ڈی آئی ایس ایچ اے) جس کا مقصد دستوری مینڈیٹ کو پورا کرنا ہے جیسا کہ دستور کی تمہید اور آئین کے آرٹیکل 39اے، 14 اور 21 کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ فی الحال، یہ اسکیم 2021 سے 2026تک کی مدت کے لیے منظور شدہ ہے۔ اسکیم کو31.03.2026 سے آگے اگلے مالیاتی کمیشن سائیکل کے دوران جاری رکھنے کے لیے، اسکیم کو نتائج کے جائزے کی بنیاد پر تشخیص اور منظوری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم اپنے اجزاء کے ذریعے آسان، قابل رسائی، سستی اور شہریوں پر مبنی قانونی خدمات فراہم کرتی ہے۔جیسے کہ اس کے اجزا ء میں ٹیلی لا، نیائے بندھو (پرو بونو لیگل سروسز) اور قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی کے پروگرام اور اس میں زیر التواء مقدمات کو نمٹانا شامل نہیں ہے۔ ٹیلی قانون شہریوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات اور موبائل ایپ ‘‘ٹیلی لا’’ کے ذریعے وکلاء سے جوڑتا ہے اور ساتھ ہی قانونی چارہ جوئی سے قبل مشورہ دینے کے لیے ٹول فری نمبر کے ذریعے بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ نیا ئےبندھو (پرو بونو قانونی خدمات) نیا ئےبندھو ا یپلیکیشن (اینڈروئیڈ/آئی او ایس پر دستیاب ہے) کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے پرو بونو ایڈووکیٹ اور رجسٹرڈ مستفدین کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے قابل بناتا ہے، جو لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے سیکشن 12 کے تحت مفت قانونی امداد کے حقدار ہیں۔ مزید، ڈی آئی ایس ایچ اے کا تیسرا جزء قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی پروگرام ہے، جس کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کو ان کے حقوق، فرائض اور استحقاق کے بارے میں حساس بنایا جاتا ہے۔ 30 جون، 2025 تک ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم نے اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے ملک میں تقریباً 2.10 کروڑ مستفیدین تک رسائی حاصل کی ہے۔
شہریوں تک خدمات کی رسائی کو وسیع اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے، ٹیلی لا ویب پورٹل اور ٹیلی لا ایپلیکیشن کا 22 درج زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں کے ذریعے اس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے بھی خصوصی کوششیں کی گئی ہیں۔ مزید برآں، ٹیلی لا کو نیائے بندھو (پرو بونو لیگل سروسز) پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں تاکہ استفادہ کنندگان کی قانونی نمائندگی کے لیے پیشگی قانونی مشاورت فراہم کی جاسکے۔ فوری صلاح و مشاورت کے لیے شہریوں کے لیے ٹول فری نمبر 14454 کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ قانونی خواندگی اور قانونی بیداری کے پروگرام کو علاقائی طور پر نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں جیسے سکم اسٹیٹ ویمن کمیشن، اروناچل پردیش ایس ایل ایس اے وغیرہ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور مرکزی دھارے میں لایا گیا ہے۔ دوردرشن کے تعاون سے 6 زبانوں میں 56 قانونی بیداری کے ٹی وی پروگرام تیار کیے گئے، جنہیں نشر کیا گیا اور متعلقہ ویڈیوز کو یوٹیوب کے ذریعے پھیلایا گیا اور 70.70 لاکھ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ سماجی و قانونی مسائل پر ستمبر 2021 سے اکتوبر 2023 تک 20 قانونی آگاہی سے متعلق موضوعات پر مبنی ویبینارز بھی منعقد کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
UR- 3208
(ش ح۔ م م ع۔ ا ک م)
(Release ID: 2147917)