جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوسی میچی دریا رابطہ پروجیکٹ

Posted On: 24 JUL 2025 5:18PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے 28 مارچ 2025 کو جل شکتی کی وزارت کے پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے آبپاشی  کے تیز تر فوائد سے متعلق پروگرام (پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی) کے تحت بہار کے کوسی میچی بین ریاستی رابطہ پروجیکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔  اس پروجیکٹ میں موجودہ ایسٹرن کوسی مین کینال (ای کے ایم سی) کو آر ڈی 0.00 کلومیٹر سے آر ڈی 41.30 کلومیٹر تک نئی شکل دینے اور آر ڈی 41.30 کلومیٹر پر ای کے ایم سی کو اس کے آخری سرے سے آگے آر ڈی 117.50 کلومیٹر پر دریائے میچی تک وسعت دینے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

کوسی میچی بین ریاستی رابطہ  پروجیکٹ کی تکمیل کی مقررہ مدت  مارچ 2029 ہے ۔

پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 6,282.32 کروڑ روپے ہے جس میں مرکز کا  حصہ 3,652.56 کروڑ روپے ہے ۔  تکمیل کے بعد ، اس پروجیکٹ سے بہار کے اراریا ، پورنیہ ، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع میں کل 2.15 لاکھ ہیکٹر رقبے کو آبپاشی کی سہولیات فراہم ہونے کی امید ہے ۔  اس کے علاوہ یہ منصوبہ سیلاب کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔

یہ معلومات ریاست کے وزیر برائے جل شکتی شری راج بھوشن چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ اع خ۔ خ م

U.N-3215


(Release ID: 2147905)
Read this release in: English , Hindi