اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل صنعت کی مضبوطی

Posted On: 22 JUL 2025 6:09PM by PIB Delhi

اسٹیل ایک غیر ضابطہ شدہ شعبہ ہے اور حکومت اس کے فروغ کے لیے سازگار پالیسی ماحول فراہم کر کے ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ عالمی مقابلے کا سامنا کرنے کے لیے حکومت نے اسٹیل صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ:-

۱۔حکومتی خریداری کے لیے ‘میڈ اِن انڈیا’ اسٹیل کو فروغ دینے کے مقصد سے ملکی سطح پر تیار کردہ لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی ) پالیسی کا نفاذ۔

۲۔ملک میں‘اسپیشلٹی اسٹیل’ تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے ذریعے درآمدات کو کم کرنے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی ) اسکیم کا آغاز۔

۳۔مرکزی بجٹ میں انفراسٹرکچر(بنیادی ڈھانچے) کی توسیع پر زور، جس سے ملک میں اسٹیل کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

۴۔فیرو نکل اور فیرس اسکریپ کی درآمدات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں رد و بدل تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔

۵۔اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس )کی از سرِ نو تشکیل، تاکہ درآمدات پر مؤثر نگرانی کے ذریعے ملکی اسٹیل صنعت کو تفصیلی معلومات فراہم کی جا سکے۔

۶۔اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا تعارف جس کے تحت ناقص اور غیر معیاری اسٹیل مصنوعات کی ملک میں فروخت اور درآمدات پر پابندی لگا دی جائے تاکہ صارفین، صنعتوں اور عام عوام کو معیاری اسٹیل دستیاب ہو۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح۔ ش آ۔ش ہ ب

Uno-3188


(Release ID: 2147710)
Read this release in: English , Hindi