ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیر تربیت ملازمین کا وظیفہ بڑھانے کی تجویز

Posted On: 23 JUL 2025 4:53PM by PIB Delhi

ہندوستان میں اپرینٹس شپ ٹریننگ، جو اپرنٹسس ایکٹ، 1961 اور اس کے تحت وضع کیے گئے ضوابط کے تحت کرائی جاتی ہے، صنعت کے زیر قیادت اور ملازمت کے دوران تربیت کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد کا کام کرتی ہے۔  اس ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی سینٹرل اپرینٹس شپ کونسل (سی اے سی) قومی اپرینٹس شپ پالیسیوں کی تشکیل ، پیشہ ورانہ تربیت کو صنعت کی مانگ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں مواقع کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مؤرخہ 26 مئی2025 کو منعقدہ سی اے سی کی38 ویں میٹنگ ملک کے اپرینٹس شپ ماحولیاتی نظام کو جدید طرز پر ڈھالنےکی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔  اس میٹنگ میں کیے گئے اہم فیصلوں میں سے ایک زیر تربیت ملازمین کے وظیفوں میں36فیصد اضافہ کرنا ہے، جس میں مستقبل میں ہونے والی نظرثانی کو صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) سے منسلک کرنے کا التزام کیا گیاہے۔

حکومت نے سی اے سی کی سفارش پر غور کیا ہے اور اپرینٹس شپ سے متعلق ضوابط 1992 میں ترمیم کا عمل سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔  نظر ثانی شدہ وظیفہ کے اصول اپرینٹسس ایکٹ 1961 کے تحت مصروف تمام زیر تربیت ملازمین پر لاگو ہوں گے۔ یہ اصول اُن ملازمین پر بھی لاگو ہوں گے جواطلاعاتی ٹیکنالوجی ،ٹیلی مواصلات، بائیو ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزارت تربیتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 (پی ایم کے وی وائی 4.0) جیسے انتہائی اہم اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے ۔

اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) پر دستیاب ’اے آئی فار انٹرپرینیورشپ‘ کے عنوان سے ایک سیلف لرننگ مائیکرو ماڈیول میں 23,163 لوگوں نے اندراج کرایا ہے، جن میں سے اب تک 11,089 شرکاء کو سرٹیفکیٹ عطاکیے جاچکے ہیں۔  ایس آئی ڈی ایچ ایک موبائل-فرسٹ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ہے جو اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا اقدامات کو مربوط کرتا ہے ۔

پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت کل 34709 افراد کو اے آئی سے متعلق ملازمتوں جیسے بزنس انٹیلی جنس اینالسٹ ، ڈیٹا سائنٹسٹ ، مشین لرننگ انجینئر اور ڈیو اوپس انجینئر کی تربیت دی گئی ہے۔  مزید برآں، اپرنٹسس ایکٹ ، 1961 کے تحت اپرنٹس شپ ٹریننگ، چار یا اس سے زیادہ ورکرز والے اداروں کو ملازمت کے دوران اے آئی سے متعلق لرننگ کے مواقع پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔  این اے پی ایس-2 کے تحت، مالی سال 24-2023 اور مالی سال 26-2025 (30 جون 2025 تک) کے درمیان 1480 اپرنٹس اے آئی سے متعلق آٹھ تجارتی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

بنیادی اے آئی ٹریننگ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، 25-2024 کے سیشن سے 19 نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرامنگ اسسٹنٹ کے عنوان سے ایک نئی کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کا آغازکیا گیا ہے جس میں  سالانہ 504 طلباء کے داخلےکی گنجائش ہے۔

یہ معلومات ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

 

ش ح ۔ ک ح۔ش ت

UN-NO-3176


(Release ID: 2147694)
Read this release in: English , Hindi