اقلیتی امور کی وزارتت
پی ایم وکاس اسکیم مہارت کی ترقی، انٹرپرینیورشپ، اقلیتی خواتین کے لیے قیادت کی تربیت، اور اسکول چھوڑنے والوں کے لیے تعلیمی مدد کے ذریعے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے
Posted On:
23 JUL 2025 9:10PM by PIB Delhi
پردھان منتری وراثت کا سموردھن ( پی ایم وکاس) اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے، جس کا آغاز سیکھو اور کماؤ (ایس اے کے) اور نئی روشنی سمیت 5 سابقہ اسکیموں کو ملا کر کیا گیا ہے، اس اسکیم میں ہنرمندی کی ترقی،انٹرپرینیورشپ، اقلیتی خواتین کے لیے قیادت کی تربیت اور اسکول چھوڑنے والوں کے لیے تعلیمی مدد کے ذریعے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
سیکھو اور کماؤ اسکیم، جو 14-2013 میں شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد 14-45 سال کی عمر کے اقلیتی نوجوانوں کی قابلیت، معاشی رجحانات اور مارکیٹ کی صلاحیت کی بنیاد پر جدید/روایتی شعبوں میں مہارتوں کو اپ گریڈ کرنا ہے۔اس کا مقصد انہیں مناسب روزگار یا خود روزگار کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس کے آغاز سے لے کر ایس اے کے اسکیم کے تحت تقریباً 4.68 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی۔
نئی روشنی اسکیم ایک پروگرام تھا جسے اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند نے شروع کیا تھا، جس کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔ یہ سکیم13-2012 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ان خواتین کو مختلف سطحوں پر حکومتی نظام، بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ مؤثر طریقے سے منسلک ہونے کے لیے درکار معلومات، آلات اور تکنیک سے آراستہ کرنا تھا۔
اس کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اقلیتی کاریگروں کی ثقافتی اور اقتصادی شراکت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم کے تحت ‘ہنر ہاٹ’ کا انعقاد کرتی رہی ہے اور اب پی ایم وکاس اسکیم کے تحت ‘لوک سموردھن پرو’ کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ تقریبات کاریگروں کو اپنے دستکاری کی نمائش اور عوام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔ یہ تقریبات دوہرے مقصد کی تکمیل کرتی ہیں - ثقافتی ورثے کا تحفظ، اور اقلیتی برادریوں اور عام لوگوں میں وزارت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری کو فروغ دیتی ہے۔ اب تک، وزارت نے ملک کے مختلف مقامات پر 41 ’ہنر ہاٹ‘ اور 4 ’لوک سموردھن پرو‘ کا اہتمام کیا ہے جس میں اقلیتی برادریوں کے کاریگروں/ دستکاروں کو اپنی دستکاری اور دیسی مصنوعات اور لذیز پکوان کی نمائش اور مارکیٹنگ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
‘لوک سموردھن پرو’ کے لگاتار ایڈیشنوں کے دوران موصول ہونے والے فروخت کے اعداد و شمار اور جامع معلومات کی بنیاد پر وزارت، تقریب کو مزید موثراور رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرتی ہے۔ ان اصلاحات میں بہتر انفراسٹرکچر، بہتر اسٹال لے آؤٹ، آن سائٹ فروخت کے لیے ڈیجیٹل قابلیت، حصہ لینے والے کاریگروں کے لیے صلاحیت کی تعمیر اور ٹارگٹڈ پروموشنل حکمت عملی شامل ہو تی ہے۔ فیڈ بیک میں بہتری کے اس طریقہ کار کا مقصد تعداد میں اضافہ، خریداروں کی شمولیت کو بڑھانا اور اقلیتی کاریگروں اور کاروباریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع اور مارکیٹ کے روابط کو یقینی بنانا ہے۔
مزید برآں، خود روزگار اور انٹرپرینیورشپ کومدد فراہم کرنے کے لیے وزارت کے تحت قومی اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)، انٹرپرائز ڈیولپمنٹ لون فراہم کرتا ہے اور وزارت کے ذریعے حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی اسکیموں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
پی ایم وکاس ، وزارت کی سیکھو اور کماؤ اور نئی روشنی سمیت 5 سابقہ اسکیموں کو مربوط اور تشکیل دیتا ہے،اس اسکیم میں ان ابتدائی پروگراموں کے اثرات کے جائزوں سے سیکھنے اور سفارشات کو شامل کیا گیا ہے۔ ‘لوک سموردھن پرو’ کے3 ایڈیشن، جس میں شہری مشغولیت اور رسائی پر زور دیا گیا ہے، دہلی میں منعقد کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ ش ب۔اش ق
U NO: 3181
(Release ID: 2147665)