قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دھرتی آبا قبائلی کاروباری

Posted On: 23 JUL 2025 4:00PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں جناب متھلیش کمار اور جناب موکاریہ رام بھائی کے ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں، قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس ایکے نے بتایا کہ ”دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025“، جو جن جاتیہ گورو ورش کے تحت ایک فلیگ شپ پہل ہے اور بھگوان برسا منڈا — ایک معزز قبائلی مجاہد آزادی اور رہنما — کی 150ویں یومِ پیدائش کی یاد میں منائی جاتی ہے، کو 3 تا 5 اپریل 2025 کے دوران بھارت منڈپم، نئی دہلی میں اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کے ایک حصے کے طور پر وزارت قبائلی امور کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ پہل ابھرتے اور قائم شدہ شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کاروباری افراد کے لیے ایک انقلابی پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جس نے ہندوستان کے سب سے امید افزا قبائلی اسٹارٹ اپ کو ایک جگہ اکٹھا کیا اور انہیں انڈسٹری کے رہنماؤں، وینچر کیپیٹلسٹ اور اثر انگیز سرمایہ کاروں کے سامنے بے مثال پیشکش اور مواقع فراہم کیے — تاکہ جامع اقتصادی ترقی اور عطائے اختیار کو فروغ دیا جا سکے۔

اس پہل نے قبائلی کاروباری افراد کو اپنی اختراعات پیش کرنے، اعلیٰ سرمایہ کاروں سے روابط قائم کرنے، اور ٹیکنیکل سیشن میں شرکت کا موقع فراہم کیا جن میں یونیکورن کمپنیوں کے بانی، وینچر کیپیٹلسٹ اور اسٹارٹ اپ رہنما شامل تھے۔ دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025 نے قبائلی قیادت میں قائم کاروباری اداروں کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کیا، جس نے انہیں رہنمائی، حکمت عملی پر مبنی نیٹ ورکنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کی — خاص طور پر اختراع، شمولیت، وسیع پیمانے پر پہچان اور منڈی کی توسیع پر زور دیتے ہوئے تاکہ ان کے کاروبار کو قومی اور عالمی سطح پر پہنچایا جا سکے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-07-2025

  U: 3164

 


(Release ID: 2147632)
Read this release in: English , Hindi , Bengali