قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من)

Posted On: 23 JUL 2025 4:05PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں محترمہ مہوا ماجی کے ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس ایکے نے بتایا کہ 15 نومبر 2023 کو عزت مآب وزیر اعظم نے ”پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من)“ کا آغاز کیا، جو 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رہنے والی 75 انتہائی پسماندہ قبائلی برادریوں (پی وی ٹی جی) کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ہے۔ اس مہم کا مقصد ان برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، جیسے کہ محفوظ رہائش، صاف پینے کا پانی، تعلیم، صحت اور غذائیت تک بہتر رسائی، سڑک اور ٹیلی کام رابطہ، بجلی سے محروم گھروں کی بجلی کاری اور پائیدار روزگار کے مواقع۔ یہ اہداف تین سال کے اندر حاصل کیے جائیں گے۔ پی ایم جن من کے تحت 9 مرکزی وزارتوں کے ذریعے 11 مداخلتوں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے لیے کل بجٹ 24,104 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جس میں مرکزی حصہ 15,336 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ 8,768 کروڑ روپے شامل ہے۔

ریاستی حکومتوں کے تعاون سے آگاہی مہمات (ائی ای سی کیمپس) کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور بنیادی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، ذات سرٹیفکیٹ، جن دھن بینک اکاؤنٹ وغیرہ کی تیاری میں سہولت فراہم کرنا تھا۔ یہ تمام دستاویزات مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہیں، جن میں آیوشمان کارڈ، پردھان منتری آواس یوجنا، منریگا وغیرہ شامل ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-07-2025

   U: 3162

 


(Release ID: 2147630)
Read this release in: English , Hindi