مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات 

Posted On: 23 JUL 2025 5:18PM by PIB Delhi

حکومت نے درج ذیل اقدامات اٹھائے ہیں:

  1. فائبر سے گھر تک (ایف ٹی ٹی ایچ) کنکشنز کی تعداد بہتر بنانے کے لیے: محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کی طرف سے 25.10.2021 کو جاری کردہ یونیفائیڈ لائسنس ترمیم کے تحت، انٹرنیٹ خدمات اور کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لیے قابل اطلاق مجموعی آمدنی (اے پی جی آر) تک پہنچنے کے لیے 'وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ لائسنس/اجازت کے تحت سرگرمیوں (بشمول کیبل ٹی وی خدمات) سے حاصل ہونے والی آمدنی' کو کم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
  2. ٹیلی کام نیٹ ورکس کو خطرات سے محفوظ کرنے کے لیے: ٹیلی کمیونیکیشنز ایکٹ، 2023 کی دفعہ 22 کے تحت ٹیلی کام سائبر سیکیورٹی قوانین، 2024 اور اہم ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے کے قوانین، 2024 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ ٹیلی مواصلات سائبر سیکیورٹی کے معاملات پر عمل کرنے والی ٹیم (ٹی سی ایس آئی آر ٹی)، ایک سیکٹرل سی ای آر ٹی کا لائحہء عمل 03.08.2022 کو جاری کیا گیا۔ تمام خدمات فراہم کرنے والوں کو اپنے نیٹ ورک کا آڈٹ کروانا یا بین الاقوامی معیارات کے تحت منظور شدہ ایجنسی کے ذریعے نیٹ ورک کا سیکیورٹی نقطہ نظر سے آڈٹ کروانا لازمی ہے۔ مزید برآں، ڈی او ٹی نے ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر(ٹی ایس او سی) قائم کیا ہے، جو ملک کے ٹیلی کام نیٹ ورک کو ممکنہ سائبر خطرات کا پتہ لگانے اور شراکت داروں کو ضروری اقدامات کے لیے الرٹ فراہم کرنے کے لیے ہے۔
  3. دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے: ڈی او ٹی نے شہریوں کے لیے مشتبہ دھوکہ دہی سے متعلق مواصلات کی رپورٹنگ کے لیے سنچار ساتھی اقدام شروع کیا ہے۔ ڈی او ٹی نے سائبر جرائم اور مالیاتی دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے شراکت داروں کے درمیان ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال سے متعلق معلومات کے اشتراک کے لیے ایک آن لائن محفوظ ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے۔
  4. ملک میں ڈیٹا کے مراکز کی ترقی کے لیے: کم از کم پانچ (5) میگاواٹ کے آئی ٹی لوڈ کی صلاحیت والے ڈیٹا مراکز کو محکمہ اقتصادی امور کی طرف سے شائع کردہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق ذیلی شعبوں کی ہارمونائزڈ ماسٹر لسٹ(ایچ ایم ایل) میں مواصلات کے زمرے کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
  5. آلودگی سے پاک توانائی اقدامات کے لیے: بڑھتی ہوئی تعداد میں ٹیلی کام ٹاورز، خاص طور پر دور دراز اور مشکل علاقوں میں، قابل تجدید توانائی کے ذرائع (بنیادی طور پر سولر) کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے مطابق، ڈی او ٹی اپنے انتظامی کنٹرول کے تحت سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر روف ٹاپ سولر پینلز کی تنصیب کو فعال طور پر سہولت فراہم کر رہا ہے۔

یہ معلومات ریاستی وزیر برائے مواصلات اور دیہی ترقی ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

 

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U : 3158     )


(Release ID: 2147590)
Read this release in: English , Hindi