قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش میں آدیواسی برادریوں کے لیے اسکیمیں

Posted On: 23 JUL 2025 4:16PM by PIB Delhi

 ڈاکٹر سکندر کمار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آدیواسی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائی فیڈ) اور نیشنل شیڈولڈ ٹرائبس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) آدیواسی امور کی وزارت کے تحت دو بڑے ادارے ہیں جو ہماچل پردیش سمیت ملک بھر میں آدیواسی برادریوں کے درمیان خود روزگار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔

’پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم)‘ کی اسکیم کے تحت ٹرائی فیڈ کا مقصد آدیواسی کاروباری اقدامات کو مضبوط بنانا اور قدرتی وسائل، زرعی / معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) / غیر زرعی پیداوار کے زیادہ موثر، منصفانہ، خود انتظام، زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دے کر ذریعہ معاش کے مواقع کو آسان بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کو ہر ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کے قیام کے لیے 15.00 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جو ایم ایف پی / غیر ایم ایف پی کی ویلیو ایڈیشن سرگرمیوں کے مراکز ہیں۔ ہماچل پردیش میں اب تک 4 وی ڈی وی کے کو منظوری دی جاچکی ہے جس سے 1110  افراد مستفید ہوئے ہیں۔

آدیواسی امور کی وزارت کے تحت ایک سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) نیشنل شیڈولڈ ٹرائبس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) اپنی مختلف اسکیموں کے تحت آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں / خود روزگار کے لیے اہل درج فہرست قبائل کے افراد کو رعایتی قرض فراہم کرکے کریڈٹ لنک فراہم کرتا ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران این ایس ٹی ایف ڈی سی نے این ایس ٹی ایف ڈی سی کی مختلف اسکیموں کے تحت ہماچل پردیش میں 159 آدیواسی مستحقین کو 1.17 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ہے۔

ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کو گذشتہ دو سالوں میں دھرتی آبا جنتیا گرام اتکارش ابھیان (ڈی اے-جے جی یو اے) اسکیم کے تحت 13.69 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ آدیواسی امور کی وزارت گتی شکتی پورٹل کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت آدیواسی برادریوں کے سماجی و اقتصادی اشاریوں میں فرق کی نشاندہی کرتی ہے اور اس کو دور کرنے کے لیے ڈی اے-جے جی یو اے سمیت مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U. No. 3138


(Release ID: 2147567)
Read this release in: English , Hindi