مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام شعبے کے اقدامات


 ڈیجیٹل مواصلاتی اختراع اسکوائر (ڈی سی آئی ایس) اسکیم کے تحت، محکمہ ٹیلی مواصلات نے اسٹارٹ اپس اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے پروجیکٹوں سمیت 126 پروجیکٹوں کی معاونت کی ہے، جن پر کل بجٹ کی لاگت 108 کروڑ روپے رکھی گئی ہے

Posted On: 23 JUL 2025 5:21PM by PIB Delhi

بھارت نیٹ پروجیکٹ کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے، اب تک 2,14,325 گرام پنچایتیں سروس کے لیے تیار کی جا چکی ہیں۔

5جی خدمات کے آغاز کو فعال کرنے کے لیے، بین الاقوامی موبائل ٹیلی مواصلات (آئی ایم ٹی) کے لیے مختلف سپیکٹرم بینڈز میں ایکسیس سپیکٹرم، بشمول 700 میگاہرٹز، 3300 میگاہرٹز اور 26 گیگاہرٹز بینڈز، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کو 2022 اور 2024 میں منعقدہ سپیکٹرم نیلامیوں کے ذریعے مختص کیا گیا ہے۔ کامیاب بولی لگانے والوں کو، جو نیلامی کے ذریعے سپیکٹرم حاصل کرتے ہیں، انہیں کسی بھی (آئی ایم ٹی ٹیکنالوجی، بشمول 5جی، کو تعینات کرنے کی اجازت ہے۔

ڈاک محکمے نے نئی پہلیں کی ہیں جیسے کہ پوسٹ آفس بچت کھاتہ بینک خدمات کا ڈیجیٹائزیشن، پوسٹل لائف انشورنس کو کاغذ کے بغیر اور آن لائن سسٹم میں منتقلی، ڈاک گھر نریات مراکز کا قیام، اور دیہی اور شہری علاقوں میں ای-کامرس اداروں کے ساتھ تعاون تاکہ دیہی علاقوں میں بینکنگ، انشورنس، اور ای-کامرس کو فروغ دیا جا سکے۔

سپیکٹرم نیلامی کا عمل شفاف اور غیر امتیازی ہے، جو ایک عوامی طور پر شیئر کردہ نوٹس انوائٹنگ ایپلیکیشن(این آئی اے) کے ساتھ شروع ہوتا ہے جس میں قواعد، ٹائم لائنز، اور اہلیت کی تفصیلات دی جاتی ہیں۔ نیلامی خود ایک محفوظ، اسٹینڈرڈائزیشن ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفکیشن (ایس ٹی کیوسی) سے تصدیق شدہ الیکٹرانک نیلامی سسٹم کے ذریعے آن لائن منعقد کی جاتی ہے۔

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی) نے مواصلاتی شعبے میں جدت اور ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ 'ڈیجیٹل مواصلاتی  اختراع اسکوائر (ڈی سی آئی ایس)' اسکیم کے تحت، ڈی او ٹی نے 126 پروجیکٹوں کو  تعاون دیا ہے جو اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی قیادت میں ہیں، جن کا کل بجٹ 108 کروڑ روپے ہے، تاکہ جدید ٹیکنالوجیز، بشمول ملکی 5G، کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پیداوار سے منسلک رعایات (پی ایل آئی) اسکیم، جو 24.02.2021 کو نوٹیفائی کی گئی اور اپریل 2021 سے نافذ العمل ہے، کا مقصد 12,195 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 42 کمپنیوں—28 ایم ایس ایم ایز اور 14 غیر ایم ایس ایم ایز —کو بطور مستفید کنندہ منظور کیا گیا ہے۔ 31 مئی 2025 تک، پی ایل آئی مستفید کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4,305 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے 85,391 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی، جس میں 16,414 کروڑ روپے کی برآمدات شامل ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے 28,067 افراد کے لیے روزگار بھی پیدا ہوا ہے۔

یہ اطلاع ریاستی وزیر برائے مواصلات اور دیہی ترقی ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U : 3156     )


(Release ID: 2147543)
Read this release in: English , Hindi