خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں سوال: عالمی خلائی تحقیق کانفرنس (جی ایل ای ایکس-2025)

Posted On: 23 JUL 2025 3:40PM by PIB Delhi

  عالمی خلائی تحقیق کانفرنس(جی ایل ای ایکس-2025) کا چوتھا ایڈیشن 7 سے 9 مئی 2025 تک یشوبھومی، نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کی مشترکہ میزبانی خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے (اسرو) اور بھارت کی خلائی سوسائٹی (اے ایس آئی) نے بین الاقوامی خلائی فیڈریشن (آئی اے ایف) کے زیر اہتمام کی۔ "نئے جہانوں تک رسائی: خلائی تحقیق کا ایک نیا عہد" کی تھیم کے ساتھ، یہ تقریب ہندوستان کی عالمی خلائی امور میں بڑھتی ہوئی قیادت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا اور آئی اے ایف کی اب تک کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس بن گئی، جس میں 36 ممالک سے 1,700 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

جی ایل ای ایکس 2025 کے بنیادی مقاصد خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، تکنیکی اور پالیسی معلومات کا اشتراک کرنا، اور تعاون پر مبنی حل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا تھے۔

جی ایل ای ایکس 2025 میں 6 عمومی اجلاس، 3 خصوصی لیکچرز، 8 عالمی نیٹ ورکنگ فورمز اور 650 تکنیکی پیشکشیں شامل تھیں، جن میں زبانی اور بات چیت پر مبنی پیشکشیں شامل تھیں جو 15 موضوعاتی شعبوں پر مشتمل تھیں۔جن کے تھیمز درج ذیل تھے:

  1. بین الاقوامی تعاون، چیلنجز اور نئے افق
  2. چاند، مریخ، قریبی زمین کے شہاب ثاقب، اور گہرے خلائی مشن
  3. خلائی تحقیق کے لیے خلائی گاڑیاں اور گہرے خلا کے لیے راکٹ نظام
  4. سسٹم انجینئرنگ اور طویل مدتی خلائی سفر
  5. خلائی حیاتیات، خلائی طب، اور زندگی کی معاونت کے نظام
  6. مائیکرو گریوٹی میں سائنسی تجربات
  7. خلائی وسائل کا استعمال اور خلائی معیشت
  8. پائیدار خلائی لاجسٹکس اور کلیدی ٹیکنالوجیز
  9. گہرے خلائی مشن کے لیے نیویگیشن، رہنمائی، اور کنٹرول
  10. خلائی مالیات، سرمایہ کاری، اور انشورنس
  11. خلائی پالیسی، پائیداری اور قانونی پہلو
  12. خلائی اسٹیشنز اور درپیش چیلنجز
  13. زمین پر مبنی تیاری کی سرگرمیاں
  14. مصنوعی ذہانت کا خلائی تحقیق پر اثر اور خودمختاری
  15. آئندہ نسل کے خلائی محققین کو بااختیار بنانا

 جی ایل ای ایکس -2025 کا اہتمام بین الاقوامی خلائی فیڈریشن (آئی اے ایف) نے کیا اور اس کی مشترکہ میزبانی نئی دہلی میں خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے (اسرو) اور بھارت کی خلائی سوسائٹی (اے ایس آئی) نے کی۔ اسرو نے تھیم اور تکنیکی سیشنز کو حتمی شکل دینے، مقالوں کے انتخاب، اور اس بین الاقوامی تقریب کے انعقاد میں نقل و حمل مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس تقریب کے ہندوستان میں انعقاد نے عالمی خلائی برادری کے تکنیکی مقالوں، مباحثوں اور نمائشوں کے ذریعے ہندوستانی خلائی ایکو نظام کو فائدہ پہنچانے میں مدد کی۔ اس تقریب نے ہندوستانی یونیورسٹیوں اور اداروں کے متعدد سائنسدانوں اور طلباء کو ڈومین ماہرین، مختلف خلائی ایجنسیوں اور خلابازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

جی ایل ای ایکس میں 40 تکنیکی اجلاس اور 2 بات چیت پر مبنی پریزنٹیشن اجلاس شامل تھے، جن میں 650 تکنیکی مقالے پیش کیے گئے۔ 36 ممالک سے 231 غیر ملکی وفود سمیت خلائی ایکو سسٹم کے 1700 معززین، جن میں خلاباز، خلائی ایجنسیوں کے سربراہان، صنعتی رہنما اور طلباء شامل تھے، نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کے موقع پر اسرو نے دیگر ممالک کی خلائی ایجنسیوں اور خلائی صنعتوں کے حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ ایسی انفرادی اور ادارہ جاتی سطح کی بات چیت سے ہندوستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

جی ایل ای ایکس 2025 کے حصے کے طور پر، خلاباز چیپٹر اور آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ خلاباز چیپٹر کے لیے 10 بین الاقوامی خلابازوں سمیت گگن یان خلاباز نامزد افراد نے بھی شرکت کی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی، اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی میں طلباء اور محققین کے ساتھ بات چیت کے لیے متعدد رابطہ کاری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ یشوبھومی میں ایک خصوصی خلاباز تعامل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے 350 سے زائد طلباء نے شرکت کی اور خلابازوں کے ساتھ بات چیت کی۔ خلابازوں نے جی ایل ای ایکس پروگرام کے حصے کے طور پر عوامی دن میں بھی شرکت کی اور میڈیا اور عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔

جی ایل ای ایکس -2025 میں ایک خلائی نمائش بھی شامل تھی، جس نے وفود اور عوام کی بڑی توجہ حاصل کی۔ معروف خلائی ایجنسیوں، صنعتوں، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کی شرکت کے ساتھ، اس نمائش نے عالمی ترقیوں اور ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نجی خلائی ایکو سسٹم کو اجاگر کیا۔ خلائ محکمے کے پویلین میں تقریباً 2,000 مندوبین نے دلچسپی دکھائی، جو اسرو کے مشنوں اور تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا۔

 یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کیں ۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :   3153   )


(Release ID: 2147536)
Read this release in: English , Hindi