ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
بھارت (ورلڈ اکنامک فورم) ڈبلیو ای ایف کی ’اسکلز ایکسلریٹر پہل‘
Posted On:
23 JUL 2025 4:54PM by PIB Delhi
وزارت ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارتِ ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) نے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے اشتراک سے ’’انڈیا اسکلز ایکسیلیریٹر‘‘ پہل پر نئی دہلی میں واقع کوشل بھون میں 8 اپریل 2025 کو منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کے دوران غور و خوض کیا۔
’’انڈیا اسکلز ایکسیلیریٹر‘‘ کا مقصد جامع اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے ذریعے، ہنر کے خلا کو پُر کرنا، زندگی بھر سیکھنے کے لیے سرمایہ کاری کو متحرک کرنا اور حکومت و صنعت کے مابین شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ کیریئر کی منتقلی کو تیزی سےفعال کرکے،معیاری تربیت کو فروغ دے کر اور تعلیم کو صنعت کی ضرورت کے مطابق ترتیب دے کر-خاص طور پر اے آئی ، روبوٹکس اور توانائی جیسے اعلیٰ ترقی والے شعبوں میں-یہ پہل ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بناتی ہے اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی ترقی کو فروغ دیتی ہے ۔ اس پہل میں نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری ہے ،جس میں پرائیویٹ شعبے کے 04 میں سے 02 شریک صدر ہیں ۔
*********************
Urdu-3120
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
(Release ID: 2147416)