وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
میرین ماہی گیروں کے لیے انشورنس سپورٹ
Posted On:
23 JUL 2025 4:20PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے 23 جولائی 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ ماہی پروری، وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، ایک فلیگ شپ اسکیم ’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا‘ (پی ایم ایم ایس وائی) نافذ کر رہا ہے تاکہ ملک میں ماہی پروری کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے ذریعے نیلا انقلاب لایا جا سکے، جس کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 20,050 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ اسکیم، ماہی گیروں بشمول اندرون ملک ماہی گیروں اور مچھلی کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کے لیے گروپ حادثاتی انشورنس کور کے ذریعے سماجی تحفظ کے اقدامات کرتی ہے، جس میں سمندری اور اندرون ملک دونوں قسم کے ماہی گیر اور متعلقہ کارکن شامل ہیں، جہاں انشورنس پریمیم کی مکمل رقم مرکز اور ریاست کے درمیان درج ذیل بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہے: عام ریاستوں کے لیے 60:40 کے تناسب سے، ہمالیائی و شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 90:10 کے تناسب سے، جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مکمل پریمیم مرکز ادا کرتا ہے۔پی ایم ایم ایس وائی کے تحت فراہم کردہ انشورنس کور میں شامل ہے:(i) موت یا مکمل مستقل معذوری کی صورت میں 5,00,000 روپے، (ii) جزوی مستقل معذوری کی صورت میں 2,50,000 روپے اور (iii) حادثے کی صورت میں 25,000 روپے تک کے اسپتال کے اخراجات۔پی ایم ایم ایس وائی کے نفاذ کے گزشتہ تین برسوں (23-2022 تا 25-2024) کے دوران، مرکزی حکومت نے 103.73 لاکھ ماہی گیروں کے انشورنس کور کے لیے 54.03 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، جس کے تحت سالانہ اوسطاً 34.57 لاکھ ماہی گیر مستفید ہو رہے ہیں۔
************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu Release No-3115
(Release ID: 2147373)