تعاون کی وزارت
امداد باہمی کی قومی پالیسی
Posted On:
23 JUL 2025 1:19PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ امداد باہمی کی نئی قومی پالیسی (این سی پی) کی تشکیل کا مقصد وزارت امداد باہمی کے ’امداد باہمی کے ذریعے خوشحالی‘ کے وژن کو پورا کرنا ہے۔ جناب سریش پربھاکر پربھو کی صدارت میں 02 ستمبر 2022 کو ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،جس میں امداد باہمی کے شعبے کے ماہرین، قومی/ریاست/ضلع/پرائمری سطح کی امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے نمائندے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیکرٹریز (امداد باہمی) اور اور آر سی ایس اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران شامل تھے۔ کمیٹی امداد باہمی کے شعبے کی حقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کے واسطے امداد باہمی کی نئی پالیسی مرتب کرے گی۔ کمیٹی نے فریقین سے تجاویز حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں 17 میٹنگز اور چار علاقائی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ موصول ہونے والی تجاویز کو پالیسی کے مسودے میں مناسب طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس پورٹل پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ہریانہ میں 1 اپریل 2025 سے 30 جون 2025 کے دوران کوئی نئی پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) قائم نہیں کی گئی ہیں۔
حکومت ہند نے ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مضبوط بنانے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی بڑھانے کے لیے اس اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ)، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی)، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور ریاستی حکومتیں کے تعاون سے، ڈیری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف)، نیشنل پروگرام فارڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی)، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) جیسی مختلف موجودہ اسکیموں کے ذریعے اگلے پانچ برسوں میں ملک کی تمام پنچایتوں/ گاؤں میں 2 لاکھ نئی کثیر مقصدی پیکس (ایم-پی اے سی ایس(، ڈیری، فشریز کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی۔
تمام فریقین کے رول اور ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے والی ’مارگ درشیکا‘ کا اجرا 19 ستمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ امداد باہمی کے قومی ڈیٹا بیس کے مطابق 30 جون2025 تک ، ہریانہ میں کل 21 نئے پیکس رجسٹر کیے جاچکے ہیں۔
*********
Urdu-3097
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
(Release ID: 2147307)