کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دوا سازی کی صنعت کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی اختراعات میں تعاون کے لیے کئی اسکیمیں لاگو کی جا رہی ہیں


پی آر آئی پی اسکیم ہندوستان کے فارما میڈ ٹیک سیکٹر کو تحقیق کو مضبوط بنا کر لاگت سے اختراع پر مبنی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے 5,000 کروڑ روپےکی لاگت کے ساتھ شروع کی گئی ہے

پی ایل آئی اسکیم برائے دوا سازی کی صنعت کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار کو بڑھا کر ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے

پچھلے چھ مالی برسوں میں، ادویات اور دواسازی کی برآمدات میں 92 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ مالی سال 2019-2018 میں 1,28,028 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2025-2024 میں 2,45,962 کروڑ روپےہو گئی ہے

Posted On: 22 JUL 2025 5:57PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ  دوا سازی کی صنعت  کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور گھریلو اختراعات کو  تعاون  دینے اور دواسازی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے متعدد اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. فارما میڈ ٹیک سیکٹر (پی آر آئی پی) اسکیم میں تحقیق اور اختراع کا فروغ؛
  2.  پیداوار سے منسلک   ترغیبات  (پی ایل آئی) اسکیم برائے فارماسیوٹیکل؛
  3. اہم کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایم) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس( ڈی آئی) / ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء(اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو ہندوستان میں فروغ دینے کے لیے (پی ایل آئی)  اسکیم (جسے بڑی تعداد میں  ادویات  کے تعلق سےپی ایل آئی اسکیم بھی کہا جاتا ہے)؛
  4. بلک ڈرگ پارکس اسکیم؛ اور
  5.  دوا سازی کی صنعت  کی اسکیم کو مضبوط بنانا۔

پی آر آئی پی اسکیم5,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ شروع کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کے فارما میڈ ٹیک سیکٹر میں تحقیق کو  تقویت دے کر لاگت سے اختراع پر مبنی ترقی میں تبدیل کیا جا سکے اور ادویات کی دریافت اور ترقی اور طبی آلات میں ترجیحی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے لیے صنعت-اکیڈمی کے ربط کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے تحت، سات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(این آئی پی ای آر) میں سے ہر ایک میں سات سینٹرز آف ایکسی لینس(سی او ای) قائم کیے گئے ہیں، جن میں  700 کروڑ روپے کی مجموعی بجٹ امداد ہے، تاکہ تحقیق کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور شناخت شدہ علاقوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ سی او ای اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل دوائیوں کی دریافت اور ترقی، طبی آلات، بلک ڈرگز، فلو کیمسٹری اور مسلسل مینوفیکچرنگ، نوول ڈرگ ڈیلیوری سسٹم، فائٹو فارماسیوٹیکلز اور حیاتیاتی علاج کے شعبوں میں ہیں، اور اس اسکیم کے تحت اب تک 104 تحقیقی منصوبوں کی منظوری دے چکے ہیں اور دو پیٹنٹ فائل  کئے جا چکے ہیں۔ اس اسکیم میں ترجیحی شعبوں میں تحقیق اور اختراعی منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ماہرین  کے تعاون سمیت صنعت اور اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے  4,250 کروڑ  روپے کا تخمینہ بھی شامل ہے۔

 پی ایل آئی اسکیم برائے فارماسیوٹیکلز کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرکے اور دوا سازی کی صنعت  میں اعلیٰ قیمتی اشیا کی مصنوعات کے تنوع میں تعاون کرکے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ اونچی  قیمت والی دوائیوں جیسے بائیو فارماسیوٹیکل، پیچیدہ جنرک ادویات، پیٹنٹ شدہ دوائیں یا پیٹنٹ کی میعاد ختم ہونے والی دوائیں، آٹو امیون ڈرگز، کینسر سے بچاؤ کی دوائیں، وغیرہ کے ساتھ ساتھ پی ایل آئی اسکیم کے تحت مطلع کردہ ان کے علاوہ اے پی آئی/ کے ایس ایم/ ڈی آئی  کی تیاری کی ترغیب دیتا ہے، اور بلک ڈرگز کے لیے خود تعاون کرتا ہے۔ اسکیم نے اہل مصنوعات میں بہتر سرمایہ کاری اور پیداوار  میں سہولت  پیدا کی ہے ۔ مارچ 2025 تک، اسکیم کی چھ سال کی مدت میں 17,275 کروڑ  روپےکی پرعزم سرمایہ کاری کا ہدف سکیم کے تیسرے سال کی 37,306 کروڑ  روپےکی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ کافی حد تک بڑھ گیا ہے، اور 2,66,528 کروڑ روپے کی منظور شدہ مصنوعات کی مجموعی فروخت کی گئی ہے، جس میں 1,70,807کروڑ روپے کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ اسکیم کے چھ سال کی مدت میں 2,94,000 کروڑ  روپےکی مجموعی فروخت کا ہدف اسکیم کے چوتھے سال میں بڑھ جانے کی امید ہے۔

پی ایل آئی سکیم برائے بلک ڈرگز کا مقصد خود انحصاری کو بہتر بنانا اور اہم اے پی آپی اور ڈی آئی، کے ایس ایم میں درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے۔ مارچ 2025  تک، اسکیم کی چھ سالہ پیداواری مدت میں سرمایہ کاری کے لیے اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے تحت 3,938.5 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری اسکیم کے تیسرے سال میں کی گئی 4,570 کروڑ  روپےکی مجموعی سرمایہ کاری سے کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔ مزید یہ کہ 25 اےپی آئی/ کے ایس ایم/ ڈی آئی کے لیے پیداواری صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔

بلک ڈرگز پارک اسکیم کے تحت، تین پارکس کو منظوری دی گئی ہے اور یہ ریاستوں آندھرا پردیش، گجرات اور ہماچل پردیش میں اپنی متعلقہ ریاستی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعے ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان کی کل پروجیکٹ لاگت  6,300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کی مشترکہ سہولیات کی تشکیل  کے لیے ہر ایک کو  1,000 کروڑ روپے کی مرکزی مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ پارکس زمین اور افادیت جیسے بجلی، پانی، فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ، بھاپ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، گودام کی سہولیات سبسڈی والے نرخ پر فراہم کریں گے۔ تینوں ریاستوں کی ریاستی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعے فکسڈ کیپٹل انویسٹمنٹ، سود پر سبسڈی، ریاستی اشیاء اور خدمات  ٹیکس ری ایمبرسمنٹ، اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن چارجز وغیرہ پر کیپیٹل سبسڈی کی شکل میں مالی مراعات بھی پیش کی جارہی ہیں۔

 دوا سازی کی صنعت  کو تقویت عطا کرنے سے متعلق اسکیم مندرجہ ذیل ذیلی اسکیموں کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے وژن کی تکمیل میں تعاون دیتی ہیں:

  1. دواسازی کی صنعت کو مشترکہ سہولیات کے لیے مدد (اے پی آئی۔ سی ایف): اس اسکیم کا مقصد دواسازی کے کلسٹروں کو مشترکہ سہولیات کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرکے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ عام سہولیات کے طور پر ٹھوس اثاثے بنانے میں مدد کرتا ہے، جیسے کہ ٹیسٹنگ لیبز، تحقیق و ترقی ( آر اینڈ ڈی) لیبز، فضلے کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹس اور تربیتی مراکز، اس طرح کلسٹرز کی طویل مدتی عملداری اور نمو میں مدد کرتا ہے تاکہ وہ مشترکہ وسائل کی ترقی سے استفادہ کر سکیں۔ اے پی آئی۔ سی ایف کے تحت، فارماسیوٹیکل کلسٹرز کو  139.33 کروڑ  روپےکی کل گرانٹ ان ایڈ والے پروجیکٹس کو مشترکہ سہولیات کی تخلیق کے لیے منظوری دی گئی ہے اور یہ عمل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ایک بار جب یہ مشترکہ سہولیات بن جاتی ہیں، تو ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تقریباً 1,300 موجودہ دوا سازی کی یونٹس تک مشترکہ سہولیات تک رسائی فراہم کریں گے، اس کے علاوہ نئے فارماسیوٹیکل یونٹس کے قیام اور موجودہ اکائیوں کی توسیع کے ذریعے ان کلسٹرز میں صلاحیتوں میں اضافے کو بھی متحرک کیا جائے گا۔
  2. اصلاح شدہ فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسسٹنس اسکیم (آر پی ٹی یو اے ایس): اس اسکیم کا مقصد  500 کروڑ  روپے سے کم کا اوسط کاروبار رکھنے والی چھوٹی اور درمیانی دوا ساز کمپنیوں کی پیداواری سہولیات کے اپ گریڈ کو سپورٹ کرنا ہے، تاکہ ڈرگز ضابطوں ،1945 (ڈبلیو ایچ او- جی ایم پی) سے متععلق نظرثانی شدہ شیڈول ایم میں متعین معیارات کو حاصل کیا جا سکے،اور  اس طرح ملکی اور عالمی سطح پر ان کی مسابقت کو بہتر  بنایا جاسکے۔ اس کے تحت، 1.7.2025 تک،  142  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت کو  دوا ساز کمپنیوں کے لیے مذکورہ معیارات کو حاصل کرنے کے لیے اپ گریڈ کی حمایت کو منظوری دی گئی ہے، جس کی کل منظور شدہ رقم 135.84 کروڑ روپے ہے۔

ان اسکیموں  کی مدد سے پچھلے چھ مالی برسوں میں، ادویات اور دواسازی کی برآمدات میں 92فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ مالی سال 2019-2018  میں 1,28,028 کروڑ  روپےسے 2025-2024  مالی سال  میں 2,45,962 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

حکومت نے پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا اسکیم شروع کی تاکہ معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب ہوسکیں۔ اسکیم کے تحت، جن اوشدھی کیندروں  کے نام سے مشہور دکانیں ملک بھر میں کھولی گئی ہیں تاکہ وہ دوائیں ایسی قیمتوں پر فراہم کی جائیں جو مارکیٹ میں معروف برانڈڈ ادویات کی نسبت تقریباً 50فیصد سے 80فیصد کم ہیں۔ 30.6.2025 تک، کل 16,912 جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں اور اوسطاً، تقریباً 10 سے 12 لاکھ افراد روزانہ ان کیندروں سے سستی قیمتوں پر معیاری ادویات حاصل کرتے ہیں۔ 2,110 دوائیں اور 315 جراحی، طبی استعمال کی اشیاء اور آلات اسکیم پروڈکٹ کی باسکٹ کے تحت ہیں، جن میں تمام بڑے علاج کے گروپوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جیسے کہ قلبی، اینٹی کینسر، اینٹی ذیابیطس، اینٹی انفیکٹو، اینٹی الرجک اور گیسٹرو آنتوں کی ادویات اور نیوٹراسیوٹیکل۔ اسکیم کے نتیجے میں، پچھلے 11 سالوں میں، برانڈڈ ادویات کی قیمتوں کے مقابلے میں شہریوں کو تقریباً 38,000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ اس اسکیم نے 16,000 سے زیادہ افراد کو خود روزگار فراہم کیا ہے جن میں 6,800 سے زیادہ خواتین کاروباری ہیں۔

********

ش ح- ش ب-  رض

3085U. No.


(Release ID: 2147165)
Read this release in: English , Hindi