دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت جعلی روزگار کارڈز کی منسوخی

Posted On: 22 JUL 2025 5:27PM by PIB Delhi

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے(یو ٹی) کے حساب سے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران حذف کیے گئے جعلی روزگار کارڈز کی تعداد ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

چونکہ اسکیم کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستی حکومتوں کی ہے اور مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ، آپریشنل رہنما خطوط، سالانہ ماسٹر سرکلر وغیرہ میں مناسب عمل آوری کی دفعات متعین کی گئی ہیں، اس لیے بنیادی طور پر متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں مناسب کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، جس میں قانون کے مطابق اسکیم کی سنگینی اور عمل آوری کے معاملے کی تحقیقات شامل ہیں۔

جعلی روزگار کارڈ جیسے قانون کی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد سے متعلق ڈیٹا وزارت میں محفوظ نہیں ہے۔

یہ اطلاع دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3059


(Release ID: 2147052)
Read this release in: English , Hindi