یو پی ایس سی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوپی ایس سی کی ‘پرَتیبھا سیتو’ پہل کی تعریف کی، جو سول سروسز کے امیدواروں کے لیے متبادل روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے
پرَتیبھا کا مطلب ہے ‘‘پروفیشنل ریسورس اینڈ ٹیلنٹ انٹیگریشن’’ جبکہ سیتو کا مطلب ہے‘‘پُل’’ہے
یہ سول سروسز کے امیدواروں کے لیے ایک مؤثر ذریعے کے طورپر ابھر رہا ہے جو ان چند لوگوں میں سے ہیں جو سول سروسز امتحان کے فائنل کو کامیابی سے پاس کرنے اور انٹرویو میں حاضر ہونے کے بعد بھی فائنل انٹرویو میں جگہ نہ بنا پانے کی وجہ سے آخری مرحلے میں رہ جاتے ہیں
کئی پرائیوٹ تنظیمیں ان امیدواروں کے پول تک رسائی کے لیے کمیشن سے رابطہ کررہی ہےجنہوں نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے مراحل میں کامیابی حاصل کی لیکن آخر کار ان کا انتخاب نہیں ہوا
یو پی ایس سی کے چیئرمین نے آجروں کی بڑھتی دلچسپی سے وزیر کو آگاہ کیا ؛ اب تک 113 تنظیمیں اس پہل میں شامل ہوچکی ہیں
Posted On:
22 JUL 2025 4:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، اور وزیر مملکت برائے وزیر اعظم دفتر، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یو پی ایس سی کی ‘‘پرَتیبھا سیتو’’ پہل کو سراہا ہے، جو سول سروسز کے امیدواروں کے لیے متبادل ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
پرَتیبھا کا مطلب ہے ‘‘پروفیشنل ریسورس اینڈ ٹیلنٹ انٹیگریشن’’ اور جبکہ سیتو کا مطلب‘‘پُل’’ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پہل اُن سول سروسز کے امیدواروں کے لیے ایک مؤثر ذریعہ بن کر اُبھر رہی ہے، جو انتہائی کم فرق سے آخری مرحلے میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے، حالانکہ وہ سول سروسز امتحان کے فائنل آخر کو پاس کرکے آخری مرحلے یعنی انٹرویو تک پہنچ چکے ہوتے ہیں اورانٹرویو میں اپنی موجودگی درج بھی کراچکے ہوتے ہیں۔
یو پی ایس سی کے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کے بعدڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےاس پہل کوصلاحیتوں کے مؤثر استعمال کے لیے‘‘ ایک بصیرت افروز اور دوراندیش حکمتِ عملی’’قرار دیا، جنہوں نے وزیر موصوف کو اس پہل کی خاص طور پر سرکاری اور نجی شعبوں کے آجرین کے درمیان بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا۔
چیئرمین کے مطابق، یہ پہل دراصل 2018 میں متعارف کردہ پبلک ڈسکلوزر اسکیم سے ترقی پا کر موجودہ شکل میں سامنے آئی ہے اور اسے ہر سطح پر مثبت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ کئی نجی ادارے اب کمیشن سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ اُن امیدواروں کے پول تک رسائی حاصل کی جا سکے جنہوں نے تحریری امتحان اور انٹرویو کامیابی سے مکمل کیے، لیکن حتمی فہرست میں شامل نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ امیدوار خود بھی اس پہل کی تعریف کر رہے ہیں، کیونکہ یہ انہیں سول سروسز کے دائرے سے باہر اپنی صلاحیتوں اور علم کو بروئے کار لانے کے لیے بامعنی اور عملی کیریئر کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

پرَتیبھاکا مطلب پروفیشنل ریسورس اینڈ ٹیلنٹ انٹیگریشن، جبکہ سیتو یعنی- برج فار ہائرنگ اسپائرنٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، جو تصدیق شدہ تنظیموں کو رجسٹریشن کے بعد اُن امیدواروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو مختلف یو پی ایس سی امتحانات — جیسے کہ سول سروسز، انڈین فاریسٹ سروس، انجینئرنگ سروسز، اور کمبائنڈ میڈیکل سروسز — میں شرکت تو کرتے ہیں، لیکن حتمی فہرست میں شامل نہیں ہو پاتے، تاہم وہ روزگار کے مواقع کے لیے تیار اور رضامند ہوتے ہیں۔
اب تک 113 تنظیمیں اس پلیٹ فارم کا حصہ بن چکی ہیں اور مزید ادارے اس پورٹل میں دلچسپی لے رہے ہیں، جو ایک بااعتماد اور سخت جانچ سے گزرے انسانی وسائل کا ذریعہ بن چکا ہے۔
پرَتیبھا سیتو کی انفرادیت یہ ہے کہ اس نے ایک غیر فعّال‘‘ڈسکلوزر ماڈل’’ کو ایک متحرک اور بھرتی کے لیے جامع ذرائع میں تبدیل کر دیا ہے۔ جب کہ پہلے یو پی ایس سی صرف ویب سائٹ پر امیدواروں کا ڈیٹا شائع کرتا تھا، لیکن اب اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے بھرتی کرنے والے ادارے لاگ اِن کر کے براہِ راست شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ پروگرام اگرچہ این ڈی اے ، این اے اور کچھ مخصوص محکمانہ امتحانات کو شامل نہیں کرتا، لیکن یو پی ایس سی کے ان تمام مقابلہ جاتی امتحانات کو کور کرتا ہے جو سخت اور جامع جانچ کے عمل سے گزرتے ہیں۔
یو پی ایس سی جیسے جیسے اپنی صد سالہ تقریبات کی جانب 2026 میں بڑھ رہا ہے، پرَتیبھا سیتو جیسے اقدامات اس بات کی علامت ہیں کہ کمیشن عوامی بھرتی اور انسانی وسائل کی ترقی میں اپنے کردار کو وسعت دے رہا ہے۔یہ پہل صرف میرٹ لسٹ تک محدود رہنے کے بجائے امتحانی عمل کی قدر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایسے باصلاحیت افراد کو ان اداروں سے جوڑنے کا ذریعہ بن رہا ہے جو ان کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں- اس طرح یہ حکمرانی اور روزگار کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعتراف کیا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز نہ صرف انفرادی امیدواروں کے لیے فائدہ مند ہیں، بلکہ وسیع پیمانے پر شفاف اور مؤثر بھرتی کے نظام کی ضرورت کو بھی پورا کرتے ہیں۔متعلقہ فریقین کی مسلسل دلچسپی کے ساتھ، پرَتیبھا سیتو آنے والے برسوں میں اپنا اثر مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔پرتیبھا کا مطلب ‘‘ پروفیشنل ریسورس اینڈ ٹیلنٹ انٹریگیشن ہے-جو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے پل کی طرح کام کرتا ہے۔
******
ش ح۔ م ش۔ م ذ
U.N. 3039
(Release ID: 2146955)