اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت پی ایم وکاس اسکیم کے تحت اقلیتی برادریوں میں مقامی دستکاری اور ہنر کو فروغ دے رہی ہے
Posted On:
21 JUL 2025 6:03PM by PIB Delhi
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2024 میں شروع کی گئی پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم میں اقلیتی امور کی وزارت کی پانچ (5) سابقہ روزی روٹی اسکیموں تلاش اور کماؤ، یو ایس ٹی ٹی اے ڈی، ہماری دھروہر، نئی روشنی اور نئی منزل کو ضم کیاگیا ہے۔پانچ (5) سابقہ اسکیموں میں سے یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم اقلیتی برادریوں میں مقامی دستکاری اور ہنر کے فروغ سے متعلق تھی۔ یوایس ٹی ٹی اےڈی اسکیم 2015 کے دوران شروع کی گئی تھی اور اب اسے پی ایم وکاس کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
وزارت نے قومی شہرت کے اداروں یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی) کو مختلف کرافٹ کلسٹرز میں ڈیزائن کی مداخلت، مصنوعات کی رینج کی ترقی، پیکیجنگ، نمائشوں اور برانڈ کی تعمیر وغیرہ کے لیے کام کرنے کے لیے بھی شامل کیا ہے۔ اب تک ملک بھر میں 25 کرافٹ کلسٹرس میں 100 سے زیادہ ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ ورکشاپ منعقد کی جاچکی ہیں۔
وزارت نے اقلیتی کاریگروں کے لیے بازار کے روابط کو بہتر بنانے کے لیے وقف کوششیں کی ہیں۔ وزارت نے ملک کے مختلف مقامات پر 41 ’ہنر ہاٹ‘ اور 4 ’لوک سموردھن پرو‘ کا انعقاد کیا ہے جس میں اقلیتی برادریوں کے دستکاروں/ کاریگروں اور پکوان کے ماہرین کو اپنے دستکاری اور دیسی مصنوعات اور پکوان کی روایات کی نمائش اور مارکیٹنگ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اسکےعلاوہ مارکیٹنگ،برآمدات یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے شعبوں میں اقلیتی کاریگروں/ دستکاروں اور کھانا پکانے کے ماہرین کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت کی طرف سے ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس ( ای پی سی ایچ) کے تعاون سے ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنایا جا سکے۔
****
ش ح۔ م ش۔اش ق
U NO: 2969
(Release ID: 2146527)
Visitor Counter : 2