اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت نے اقلیتی برادریوں کی روایات اور ان کے اختراعی اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے سری نگر میں لوک سموردھن پرو کا انعقاد کیا

Posted On: 21 JUL 2025 6:02PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت نے 5 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک جموں و کشمیر کے  سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن گراؤنڈ میں پی ایم وکاس اسکیم کے تحت ‘لوک سموردھن پرو’ کا انعقاد کیا۔‘پرو’ نے کاریگروں کو ان کی مقامی دستکاری، ثقافتی فنون اور بھرپور صلاحیتوں کو دکھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ اس تقریب کو نہ صرف اقلیتی برادریوں کی روایات کو فروغ دینے بلکہ کاریگروں کے لیے ایک اختراعی اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا کیا گیا تھا۔ مارکیٹنگ، برآمدات اور آن لائن کاروبار، ڈیزائن اورخریدو فروخت وغیرہ جیسے شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے وزارت کی طرف سے ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس ( ای پی سی ایچ) کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس سے ان کی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ ٔنظر کو یقینی بنایا جاسکے۔

‘پرو’ میں 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ کاریگر شامل تھے، جس میں دستکاری اور دیسی مصنوعات کی ایک متنوع صف پیش کی گئی تھی جس میں پیپر ماشی، سوزنی کڑھائی، کریول آرٹ، پشمینہ شال، ولو ورک، لکڑی پر نقاشی، کروشیٹ، کانتھا ورک، سکم کی ریوایتی دستکاری، پنجابی جوتی، لداخی پشمینہ اور دیگر شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 16 ماہرین نے علاقائی پکوان جیسے کشمیری وازوان کے ساتھ ساتھ گجرات، بہار، اتر پردیش اور لداخ جیسے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پکوانوں کی نمائش کی۔

****

ش ح۔ م ش۔اش ق

U NO: 2968


(Release ID: 2146507)
Read this release in: English , Hindi