وزارات ثقافت
میوزیم اور ثقافتی ذخائر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے مالی معاونت
Posted On:
21 JUL 2025 4:51PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت ایک میوزیم گرانٹ اسکیم چلاتی ہے جس کے تحت نئے میوزیم کے قیام/موجودہ میوزیم کی ترقی، میوزیم کے ذخیرہ کو ڈیجیٹائز کرنے اور مرکزی/ریاستی حکومتوں اور عوامی شعبہ کے اداروں، سوسائٹیز، خودمختار اداروں، بلدیاتی اداروں اورٹرسٹ کےذریعہ مقامی،ریاستی اور ضلعی سطح پر میوزیم کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی اور تربیت کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ تجویز کردہ پروفارما میں وزارت کو تجویز پیش کرنا ضروری ہے۔
میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت 14-2013میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک میوزیم کے ڈیجیٹائزیشن کے لیے ریاستوں (ریاست،بلدیاتی اداروں، یونیورسٹی، این جی او، یا ٹرسٹ کے زیر انتظام) کو منظور شدہ منصوبوں، مختص کیے گئے فنڈز اور تقسیم کی رقم کی تفصیلات ضمیمہ-I میں فراہم کی گئی ہیں۔
****
ش ح۔ م ش۔اش ق
U NO: 2961
(Release ID: 2146435)