وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

فنکاروں کے لیے آئی پی ایجوکیشن سیلز کا قیام

Posted On: 21 JUL 2025 4:46PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے سے متعلق دانشورانہ املاک (آئی پی) سے متعلق بیداری و تحفظ کے فروغ میں سرگرم ہے۔ اسی مقصد کے تحت،مذکورہ وزارت اپنے تحت کام کرنے والےتعلیمی اداروں ، مراکز اور ذیلی اداروں میں خصوصی آئی پی سیل قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاکہ فنکاروں کو آئی پی حقوق کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے، آئی پی کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کی جا سکے اور روایتی مصنوعات جیسے موسیقی کے آلات کی جغرافیائی شناخت (جی آئی) کی رجسٹریشن میں مدد فراہم کی جا سکے۔اپنے وسیع تر مشن کے تحت، جو مادی اور غیر مادی  ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ سے متعلق ہے، ثقافت کی وزارت ثقافتی اظہار سے منسلک دانشورانہ املاک کے اعتراف اور تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوزکر رہی ہے۔

ثقافت کی وزارت ثقافتی شعبے میں دانشورانہ املاک (آئی پی) سے متعلق اقدامات کو مستحکم بنانے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت کام کرنے والے ادارے سیل فار آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ (سی آئی پی اے ایم) جیسے اداروں کے ساتھ بھی تعاون کرتی ہے۔خصوصی توجہ روایتی علم(ٹی کے) اور جغرافیائی شناخت (جی آئز) کے تحفظ پر دی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں عناصر بھارت کی ثقافتی شناخت سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

سنگیت ناٹک اکادمی ( ایس این اے) وزارت کے تحت  دانشوارانہ املاک کے حقوق کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے اور  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فنکاروں کی تقریبات اور سرگرمیوں میں ان کی شرکت سے قبل ان کی رضامندی حاصل کی جائے، ملک بھر میں اپنے مختلف مراکز کے ذریعے، ایس این اے نچلی سطح کے فنکاروں کو تربیت اور کارکردگی کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے، جو ہندوستان کی ثقافتی معیشت کی ترقی میں اپنا رول ادا کرتی ہے۔

****

ش ح۔ش م۔ش ت

U NO: 2955


(Release ID: 2146433) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi