جل شکتی وزارت
جے جے ایم کا جائزہ
Posted On:
21 JUL 2025 3:58PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیرمملکت جناب نے وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ ملک میں اگست 2019 سے ہر دیہی گھرانے کو نل کے ذریعے صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے،بھارتی حکومتِ ریاستوں کے اشتراک سے جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل نافذ کر رہی ہے۔ اس مشن کا مقصد ملک کے ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں معیاری اور قابلِ اعتماد پینے کا پانی نل کے ذریعے دستیاب کئے جانےکو یقینی بنانا ہے۔
مشن کے آغاز پر، ملک میں صرف 3.23 کروڑ (یعنی16.7 فیصد) دیہی گھرانوں کو ہی نل کے ذریعے پانی کی سہولت حاصل تھی۔ 16 جولائی 2025 تک فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام عللاقوں کی جانب سے جل جیون مشن (جے جے ایم)– ہر گھر جل کے تحت تقریباً12.43 کروڑ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کو ممکن بنا یا گیا ہے۔اس طرح، 16 جولائی 2025 تک ملک کے کل 19.36 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 15.67 کروڑ (یعنی 80.93 فیصد) گھرانوں کو نل کے ذریعے پینے کے پانی کی سہولت حاصل ہو چکی ہے۔
مشن کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، بھارتی حکومت باعدگی سے ریاستی حکومتوں کے ساتھ اس پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، اعلیٰ سطح پر جائزہ اجلاس، کانفرنسیں، ورکشاپس، ویڈیو کانفرنس وغیرہ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جن میں ریاستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ منصوبہ بندی کو مؤثر بنائیں اور مشن کے اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کرنے کے لیے عمل درآمد کی رفتار کو تیز کریں۔مزید یہ کہ قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم) کی ٹیم کی جانب سے زمینی دورے بھی کیے جاتے ہیں تاکہ ریاستوں کو عمل درآمد میں معاونت فراہم کی جا سکے۔دیہی علاقوں میں نل کے پانی کی فراہمی کی ضلع اور گاؤں کے حساب سے تفصیلات عوامی سطح پر دستیاب ہیں، جنہیں جل جیون مشن کے ڈیش بورڈ پر دیکھا جا سکتا ہے:
https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx
مختلف ریاستوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے—جن میں کووڈ-19 وبا اور روس-یوکرین بحران کے باعث خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اضافی اخراجات کے لیے مرکزی معاونت طلب کی گئی تھی— بھارتی حکومت نے 21 جون 2022 سے جل جیون مشن کی عملی رہنما ہدایات (آپریشنل گائڈ لائنس) میں ضروری ترامیم کی ہیں، تاکہ مشن کی مدت کے دوران اس کے نفاذ کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ معیاری شماریاتی نمونوں کی بنیاد پر ایک آزاد فریق ثالث ایجنسی کے ذریعے مشن کے تحت فراہم کردہ گھریلو نل کے پانی کے کنکشن سے متعلق کام کاز کا جائزہ لیتا ہے۔ فنکشنلٹی اسسمنٹ 2022 کے دوران، یہ پایا گیا کہ 86 فیصد گھرانوں ( ایچ ایچز) کے پاس ورکنگ نل کنکشن تھے۔ ان میں سے 85 فیصد کو مناسب مقدار میں پانی مل رہا تھا، 80 فیصد کو ان کی پائپ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پانی کی فراہمی کے شیڈول کے مطابق پانی باقاعدگی سے مل رہا تھا، اور 87 فیصد گھرانوں کو پانی کے مقررہ معیار کے مطابق پانی مل رہا تھا۔ آخری فنکشنلٹی اسیسمنٹ 2022 کی ایک کاپی پبلک ڈومین میں موجود ہے اور اسےhttps://jaljeevanmission.gov.in/functionality-reports پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2024 کے لیے فنکشنلٹی اسسمنٹ جاری ہے۔
****
ش ح۔ش م۔ش ت
U NO: 2948
(Release ID: 2146415)