نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وارانسی میں ’سنڈیز آن سائیکل‘کے تحت چاق و چوبند اور منشیات سے مبرا بھارت کے لیے نوجوانوں کی سائیکل چلانے کے لیے حوصلہ افزائی کی


ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے نوجوانوں سے نشہ مکت وکست بھارت  کے لیے کام کرنے کی اپیل کی

3000 سے زائد افراد نے ’وکست بھارت کے لیےنشہ مکت نوجوان‘ نامی ملک گیر مہم کی قیادت کے لیے وارانسی میں فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 20 JUL 2025 3:59PM by PIB Delhi

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کا 32واں ایڈیشن ، وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کیمپس میں،  چاق و چوبند رہنے اور منشیات کے خلاف مضبوط پیغام کے ساتھ اختتام پذیر  ہوا۔ اس تقریب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 3000 افرادپر مشتمل ایک زبردست مجمع کے ساتھ شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011ZHT.jpg

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ملک کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی اہمیت پر زوردیا اور بی ایچ یو کیمپس میں موجود زبردست مجمع کی ایک فعال طرزحیات اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا، ’’ایک صحت مند جسم سے ہی ایک صحت ذہن بنتا ہے اور ایک صحت مند ذہن ہی ملک کو وکست بھارت بننے کی سمت میں آگے لے جا سکتاہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RI06.jpg

سائیکلنگ کے اس ملک گیر خصوصی ایڈیشن کا انعقاد سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشن (سی آئی ایس سی ای)، ڈی اے وی کالج مینجمنٹ کمیٹی، نوودیہ ودیالیہ سمیتی اور بال بھارتی پبلک اسکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں کیا گیا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، ’’ سنڈیز آن سائیکل کو جن آندولن(عوامی تحریک) میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آج، تمام تعلیمی اداروں نے برصغیر میں 6000 سے زیادہ مقامات پر وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یووا مہم میں حصہ لیا۔ ہم صرف اپنے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وکست بھارت کے خواب کو نوجوانوں میں نشے کی لت کو ختم کر کے ہی پورا کر سکتے ہیں۔ اس پہل قدمی کے ذریعے حکومت کا مقصد یہ ہے کہ ملک کے نوجوان چاق و چوبند اور صحت مند رہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KBE8.jpg

اس تقریب میں ڈاکٹر منڈاویہ کے علاوہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے، حکومت اترپردیش کے کھیل کود کے وزیر جناب گریش چندر یادو، شمالی وارانسی کے رکن اسمبلی جناب رویندر جیسوال، پنڈرا وارانسی  کے رکن اسمبلی جناب اودیش سنگھ، وارانسی کینٹ کے رکن اسمبلی جناب سورَو شریواستو، محترم ایم ایل سی جناب دھرمیندر سنگھ، محترم ایم ایل سی جناب ہنسراج، وارانسی کے ڈویژنل کمشنر جناب ایس راجا لنگم اور ایس اے آئی نیتاجی سبھاش ریجنل سینٹر ، لکھنؤ کے ریجنل ڈائرکٹر جناب آتما پرکاش وغیرہ بھی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZOBS.jpg

سائیکل سوار بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس کے اندر سرسبز و شاداب ماحول سے گزرتے ہوئے سر سندرلال ہسپتال، مالویہ بھون، برلا ہاسٹل، آئی آئی ٹی چوراہا، وشواناتھ مندر جیسے مشہور مقامات سے گزرتے ہوئے اور پھر ابتدائی مقام ایمفی تھیٹر گراؤنڈ پر واپس آئے۔ ایک بڑے ہجوم نے یوگا، مراقبہ اور زومبا سیشنز میں بھی حصہ لیا جس نے ایونٹ کو فٹنس کا ایک شاندار جشن بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QFTR.jpg

بعد ازاں، رکشا کھڈسے نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ ہمارے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی رہنمائی میں، پورے ملک میں سائیکل پر فٹ انڈیا اتوار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہمیں اس اقدام کے لیے شہریوں کی جانب سے کچھ شاندار ردعمل مل رہا ہے۔ آج، ہم نے بی ایچ یو کیمپس میں سائیکلنگ مہم کا اہتمام کیا اور مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں ہمارے ساتھ ایک بڑے ہجوم نے سائیکل چلائی۔ نوجوان نشے میں ملوث ہونے کے نقصانات کو سمجھتے ہیں۔ کہیں نہ کہیں ہمیں آغاز کرنے کی ضرورت ہے اور یہ پیغام واضح ہے کہ ایک صحت مند نوجوان ہی ایک خوشحال قوم کی قیادت کر سکتا ہے۔‘‘

فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کے دہلی ایڈیشن میں اس ہفتے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ملاحظہ کی گئی، جس میں قومی راجدھانی کے علاقے میں 300 سے زیادہ اسکولوں کے 1000 سے زیادہ اسکولی طلباء قومی سائیکلنگ ڈرائیو میں شامل ہوئے۔ نوجوان شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستان کے بین الاقوامی سائیکلسٹ ایسو البین، میوری لوٹے اور سشی کلا اگاشے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006U99B.jpg

2022 کی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ایسو نے کہا، ’’ ایک سائیکلسٹ کے طور پر، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔ میں اپنی تعطیلات کے لیے حال ہی میں انڈمان میں اپنے آبائی شہر گیا تھا اور دیکھا کہ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل وہاں بھی سرگرم ہے۔ لوگ ان تقریبات کو اعلیٰ سطح پر لے جا رہے ہیں اور مجھے زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو فٹنس میں شامل ہوتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔‘‘

راہگیری فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس تقریب میں یوگا، زومبا، رسی کودنے، بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ  سانپ سیڑھی، کیرم، چیس، منی گولف، اور لوڈو جیسے کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PTV3.jpg

’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ کیا گیا جس میں سائیکلنگ فاؤنڈیشن آف انڈیا (سی ایف آئی) ، ڈاکٹر شکھا گپتا کے زیر قیادت رسی کودنے والی ٹیم، راہگیری فاؤنڈیشن، مائی بائیکس اور مائی بھارت کا اشتراک بھی شامل رہا۔ سائیکلنگ کی مہم کا اہتمام بیک وقت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ ایس اے آئی کے علاقائی مراکز، عمدگی کے قومی مراکز (این سی او ای)، ایس اے آئی تربیتی مراکز (ایس ٹی سی)، کھیلو انڈیا کے ریاستی عمدگی کے مراکز (کے آئی ایس سی ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) میں کیا گیا جس میں مختلف عمر کے گروپوں کے افراد نے شرکت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2921


(Release ID: 2146236)