زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج گجرات میں لکھپتی دیدی سے گفت و شنید کی
’’15 اگست تک بھارت میں دو کروڑ لکھپتی دیدیاں ہوں گی‘‘ – جناب شیوراج سنگھ چوہان
Posted On:
19 JUL 2025 7:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج گجرات کے جوناگڑھ میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ – ڈائریکٹوریٹ آف مونگ پھلی ریسرچ کا دورہ کیا، اس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کسانوں اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ’دیدیوں‘ سے گفت و شنید کی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نے قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (این آر ایل ایم) کے تحت سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والی خواتین لکھپتی دیدیوں کی 50 متاثر کن کامیابی کی کہانیوں کا مجموعہ جاری کیا۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 کی رونمائی بھی کی۔

لکھپتی دیدیوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ ایس ایچ جی خواتین کو لکھپتی (کروڑ پتی) بنانا حکومت کا پختہ عزم ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہر خاتون کو خود کفیل، معاشی طور پر بااختیار اور خود مختار بننا چاہیے۔

جناب چوہان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 1.5 کروڑ خواتین پہلے ہی لکھپت دیدیاں بن چکی ہیں اور حکومت 15 اگست تک 2 کروڑ کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لکھپتی دیدی کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا، ’’ایس ایچ جی خواتین صنفی تعصب کو چیلنج کرکے اور سماجی تبدیلی کو آگے بڑھا کر تبدیلی کی کہانیاں لکھ رہی ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ اگر گاؤوں میں خواتین کو مناسب مہارت کی تربیت، بروقت بینک کریڈٹ اور ضروری بنیادی ڈھانچہ مل جائے تو وہ حیرت انگیز کام کر سکتی ہیں۔ لکھپتی دیدیاں مقامی مصنوعات کو قومی اور عالمی سطح پر آواز بلند کرنے میں تاریخی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام پر جناب چوہان نے خواتین کی خدمات کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے خود آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صنعتی شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے منصوبے جاری ہیں۔ خواتین کی محنت سے ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ آپ سب کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2916
(Release ID: 2146177)