محنت اور روزگار کی وزارت
ماہ جون 2025 کے لیے زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارف قیمت عدد اشاریہ (بنیادی سال : 2019= 100)
Posted On:
18 JUL 2025 7:25PM by PIB Delhi
محنت و روزگار کی وزات کے ماتحت لیبر بیورو نے زرعی مزدوروں او ردیہی مزدوروں کے لیے صارف قیمت عدد اشاریہ (سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل) کے بنیادی سال پر نظر ثانی کرکے اسے 2019 = 100 کر دیا ہے۔ نئی تیار شدہ سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل سیریز (بنیاد: 2019 = 100) نے سی پی آئی – اے ایل/ آر ایل (بنیاد : 1986-87= 100) سیریز کی جگہ لے لی ہے۔
نظرثانی شدہ سیریز نے دائرے اور کوریج کو قابل ذکر طور پر بڑھایا ہے اور عدد اشاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے طریقہ کار سے متعلق متعدد تبدیلیوں کو شامل کیا ہے۔یہ ہیں: کھپت کے نمونوں میں تبدیلی کی وجہ سے وزن کے خاکے (کل اخراجات میں اخراجات کا حصہ) پر نظر ثانی کی گئی ہے؛ ریاضی کے اوسط (اے ایم ) کی جگہ جیومیٹرک مین (جی ایم) کا استعمال، کیونکہ جی ایم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو معتدل کرتا ہے؛ مقصد کے مطابق انفرادی کھپت کی تازہ ترین درجہ بندی کا استعمال، جو مقصد کے لحاظ سے انفرادی کھپت کی درجہ بندی (سی او آئی سی او پی)سے ہم آہنگ ہے؛ پرانی سیریز کی طرح دستیابی کے بجائے قابل قبول تصور کا استعمال کرتے ہوئے پی ڈی ایس اشیاء کی قیمتوں کا حساب؛ پرانی سیریز میں 20 ریاستوں کے مقابلے میں نظر ثانی شدہ سیریز 34 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتی ہے؛ پرانی سیریز کے 600 گاؤں کے مقابلے میں 787 نمونہ دیہات سے قیمتیں جمع کی جاتی ہیں؛ اور پرانی سیریز میں تقریباً 65 سے 106 آئٹمز کے مقابلے میں تقریباً 150سے 200 آئٹمز کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اے ایل / آر ایل (بنیاد: 2019 = 100) کے لیے صارف قیمت عدد اشاریے پر مبنی اوسط سالانہ افراط زر پرانی سیریز (بنیاد : 1987 = 100) کے مقابلے میں معتدل رہی ہے۔
زرعی مزدوروں (سی پی آئی – اے ایل ) اور دیہی مزدوروں (سی پی آئی – آر ایل) کے لیے صارف قیمت عدد اشاریہ، جس کا بنیادی سال 2019 = 100، جون 2025 کے لیے 134 نکات فی صارف قیمت عدد اشاریہ ہے۔ سی پی آئی – اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل پر مبنی جون 2025 کے لیے سال بہ سال افراط زر بالترتیب 1.42 فیصد اور 1.73 فیصد کے بقدر ہے۔
لیبر بیورو کی آفیشل ویب سائٹ پر بنیاد پر نظرثانی کی مشق پر ایک تفصیلی نوٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.labourbureau.gov.in/
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2894
(Release ID: 2145942)