قانون اور انصاف کی وزارت
مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے خواتین کی صحت و تندرستی کے فروغ کے لیے شاستری بھون میں‘مہیلا آروگیہ ککش’ کا افتتاح کیا
قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ قانونی امور نے خواتین ملازمین کے لیے ایک مخصوص فٹنس اور ویلبیئنگ سہولت کا افتتاح کیا
Posted On:
18 JUL 2025 4:56PM by PIB Delhi
سرکاری دفاتر میں صحت مند ماحول کو فروغ دینے کی جانب پہلا منفرد قدم - وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانونی امور میں صرف خواتین ملازمین کے لیے ‘مہیلا آروگیہ ککش’ کا افتتاح کیاگیا۔سرکاری نظام میں کام کی جگہ پر فلاح و بہبود کو ادارہ جاتی شکل دینے کی سمت میں ایک منفرد پہل کے طور پر، محکمہ قانونی امور، وزارت قانون و انصاف نے آج خواتین ملازمین کے لیے خاص طور پر تیار کردہ صحت، فٹنس اور تندرستی کے مرکز ‘مہیلا آروگیہ ککش’ کا افتتاح کیا۔
اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ارجن رام میگھوال نے کیا۔ اس موقع پر قانونی سکریٹری ڈاکٹر انجو ریتھی رانا، محکمہ کے سینئر افسران اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں روایتی فیتہ کاٹنے، تختی کی نقاب کشائی اور نئے تیار کردہ مرکز کا معائنہ شامل تھا۔
یہ مرکز شاستری بھون کے احاطے میں واقع ہے، جسے پہلے ایک استعمال نہ ہونے والے گیراج کی جگہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اب یہ جگہ ایک متحرک اور فلاحی مرکز میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں جم کے آلات کے ساتھ ساتھ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ایک نجی لیکٹیشن روم بھی مہیا کیا گیا ہے۔اس مرکز کا مقصد خواتین ملازمین کو جسمانی صحت، ذہنی سکون، اور کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھنے کے لیے ایک معاون ماحول فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب میگھوال نے محکمہ کی اس پہل کی ستائش کی اور اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ہم فٹ تو انڈیا فٹ’ مہم کی سمت میں ایک بامعنی قدم قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ملازمین کی فلاح و بہبود ایک صحتمند اور جامع بھارت کی تعمیر کے لیے نہایت اہم ہے اور خواتین کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔
قانونی سکریٹری ڈاکٹر انجو ریتھی رانا نے اس پہل کے گہرے پیغام پر روشنی ڈالی اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ خواتین کو اپنی پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں کے دوران اپنی صحت کو ترجیح دینا کتنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘خواتین اکثر دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اپنی فلاح و بہبود کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ یہ مرکز ایک نرم مگر اہم یاد دہانی ہے کہ اپنی دیکھ بھال خودغرضی نہیں، بلکہ خود اختیاری کی بنیاد ہے۔’’ڈاکٹر رانا نے مزید کہا کہ محکمہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے لیے ایک جامع اور معاون ورک انوائرمینٹ یعنی کام کا ماحول فراہم کرے، جو ان کی مجموعی فلاح و بہبود کو اہمیت دیتا ہے۔
مہیلا آروگیہ ککش صرف ایک تندرستی فراہم کرنے والا کمرہ نہیں، بلکہ یہ ایک خاموش مگر مضبوط تبدیلی ہے اس سوچ میں کہ ہم سرکاری دفاتر کو کیسے دیکھتے ہیں۔یہ صرف انتظامی امور کے مراکز نہیں، بلکہ ایسے کام کے مقامات بنائے جا رہے ہیں جو ان افراد کی انسانی ضروریات کو تسلیم کرتے ہیں جو ان اداروں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔’فٹ انڈیا موومنٹ‘ اور وِکست بھارت کے ویژن سے ہم آہنگ یہ پہل وقار، صحت اور شمولیت کو ادارہ جاتی ثقافت کے مرکز میں رکھتی ہے۔
****
ش ح۔ ش ت ۔ م ذ
(U N.2883)
(Release ID: 2145825)