پنچایتی راج کی وزارت
بھوپال میں‘ترقی یافتہ گرام پنجایت مقامی ترقیاتی منصوبہ’ پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد
شرکت کرنے والے 19؍ادارے، 14 ریاستوں کی 36 گرام پنچایتوں کے لیے مقامی ترقیاتی منصوبوں کو پیش کریں گے
Posted On:
17 JUL 2025 5:46PM by PIB Delhi
سائنسی طریقے سے منصوبہ بند اور خود کفیل دیہات بنانے کے ہندوستان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت برائے پنچایتی راج کے سکریٹری جناب ویویک بھاردواج نے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع کوشبھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (منٹو ہال) میں ‘گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبہ – نوین گرام – گاؤں کی ازسرنو تصور سازی’ کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یہ تاریخی پہل منصوبہ بندی اور فن تعمیر کے 19 شراکت دار اداروں کو ایک ساتھ لاتی ہے، جو 14 ریاستوں کی 36 گرام پنچایتوں کے لیے تیار کردہ بہتر شدہ خصوصی منصوبے پیش کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی خصوصی دیہی ترقی کی تاریخ میں سب سے بڑی مشترکہ کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔
اپنے کلیدی خطاب میں جناب وِویک بھاردواج نے زور دیاکہ خصوصی ترقیاتی منصوبے حقیقت پسندانہ، پائیدار ہونے چاہئیں اور ان کا مقصد گرام پنچایات کو خود مختار بنانے کا ہونا چاہیے۔ ہمیں ان منصوبوں میں پنچایات کی اپنی آمدنی بڑھانے کی حکمت عملی شامل کرنی ہوگی تاکہ دیہی ترقی خود انحصاری اور جدت کی ایک مثال بن سکے۔

گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبہ((ग्राम पंचायत स्थानिक विकास योजना)) پر 22-23 فروری 2024 کو بھوپال میں کراس لرننگ-کم-انٹرایکٹو قومی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت وزارتِ پنچایتی راج کے سکریٹری جناب ویویک بھاردواج نے کی تھی۔ یہ ورکشاپ بنیاد ی طو رپر ایک اہم قدم ہے،جہاں 14 ریاستوں کی 36 گرام پنچایتوں کے لیے 19منصوبہ بندی کے اداروں کی جانب سے مقامی ترقیاتی منصوبے پیش کیے جا رہے ہیں، جس سے پنچایتی راج میں تبدیلی کے لیے معلومات کا ایک قیمتی خزانہ تیار ہو رہا ہے۔ یہ پہل روایتی دیہی ترقی کے نظریات سے ہٹ کر سائنسی بنیادوں پر تیار کی گئی مقامی منصوبہ بندی کے ان طریقہ کاروں کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے جو جدید منصوبہ بندی کے اصولوں کو پنچایتی راج کی حکمرانی کے ڈھانچے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ورکشاپ میں گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبے کے منتخب نمائندوں، مختلف ریاستوں کے پنچایتی راج محکموں کے افسران، منصوبہ بندی اور آرکیٹیکچر کے اداروں کے اساتذہ اور طلبہ، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ محکمہ کے اہلکاروں اور سرکاری اداروں نے شرکت کی۔ شرکاء کا یہ متنوع اجتماع پنچایتی راج کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک جامع نشست کی نمائندگی کرتا ہے جو مقامی منصوبہ بندی پر مرکوز ہے۔

یہ اقدام دیہی علاقوں کی ترقی کے منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے دیے گئے رہنما اصولوں(آر اے ڈی پی ایف آئی) کے استعمال کو فروغ دینے اور کمیونٹی ممبران، مالی معاونین، پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی فراہم کنندگان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ دیہی علاقوں کی تبدیلی ممکن ہو سکے۔ ورکشاپ میں اپنی آمدنی کے ذرائع (او آر ایس) پیدا کرنے اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (سی ایس آر) شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ مالی طور پر مستحکم گرام پنچایتیں تشکیل دی جا سکیں جو اپنے مقامی ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کر سکیں۔

عزت مآب زیر اعظم کے ‘آتم نربھر گرام پنچایت’ کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، یہ اقدام روایتی دیہی ترقی کے نمونوں کو بدل کر سائنسی مقامی ترقیاتی منصوبہ کو پائیدار دیہی ترقی کی بنیاد کے طور پر متعارف کراتا ہے۔ مرکزی وزارت پنچایتی راج کے سکریٹری جناب وِویک بھاردواج نے گرام پردھانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے دیہی ترقی کے لیے کام کریں جو عہدوں کی بجائے ان کی خدمات کو تسلیم کرے اورانہوں نے مؤثر نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وزارت پنچایتی راج کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم نگر نے دیہی علاقوں کے لیے مقامی منصوبہ بندی اور آئندہ کے راستے پر جامع معلومات فراہم کیں اور وزارت کی اسٹریٹجک مداخلتوں اور جدید طریقوں کو اجاگر کیا۔ ان کے خطاب میں خودمختار دیہی کمیونٹیز کے قیام میں مقامی ترقیاتی کے منصوبے کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا۔
مدھیہ پردیش حکومت کے پنچایتی راج محکمے کی پرنسپل سکریٹری محترمہ دیپالی رستوگی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے بِلکیس گنج اور مروس گرام پنچایتیں اپنے جامع مقامی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ میں اچھی خاصی ترقی کر رہی ہیں۔ ریاست کی مزید پانچ گرام پنچایتیں اسی طرح کے طریقے اپنائیں گی، جس کے لیے پنچایتی راج محکمہ مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر بھوپال بانی ڈائریکٹر پروفیسر اجے کھرے نے شرکاء کا استقبال کیا اور مقامی مصنوبہ بندی کے عمل کی موجودہ صورتحال اور روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا، جو اس قومی منصوبے کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔
افتتاحی دن پر مدھیہ پردیش، گجرات، آندھرا پردیش، اتر کھنڈ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور کرناٹک سمیت سات ریاستوں کی طرف سے مقامی ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے، جو ملک گیر رفتار اور مختلف جغرافیائی حالات میں نفاذ کے متنوع طریقوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبہ – نَوین گرام – دیہات کی نئی تصویر — ہندوستان کو دیہی مقامی ترقیاتی منصوبے میں عالمی رہنما کے طور پر مستحکم کرتا ہے، ایسے قابل تقلید ماڈلز تخلیق کرتا ہے جو منصوبہ بند ترقی کو دیہی ہندوستان کے ہر گوشے تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ورثے کے تحفظ اور جامع ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔یہ پہل دیہاتوں کو محض انتظامی اکائیوں سے ایک منظم طریقے سے منصوبہ بند کمیونٹیوں میں تبدیل کرتی ہے، جہاں زمین کے استعمال، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیدار وسائل کے انتظام کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے دیہی حکمرانی اور ترقی کے لیے عالمی سطح پر نئے معیارات قائم کیے جا رہے ہیں۔
************
ش ح ۔م ع ن۔ م ش
UN-NO-2868
(Release ID: 2145744)