خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایف آئی سی سی آئی میں نیتا جی سبھاس چندر بوس آئی این اے ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کیا
Posted On:
17 JUL 2025 10:05PM by PIB Delhi
بہبودی خواتین واطفال کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں رانی جھانسی ریجمنٹ کے129 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف آئی سی سی ا ٓئی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس آئی این اےٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کیا۔
نیتا جی نے رانی جھانسی ریجمنٹ کو آزاد ہند فوج (انڈین نیشنل آرمی) کے حصے کے طور پر قائم کیا تاکہ جنگ آزادی میں خواتین کی سرگرم شرکت کو یقینی بنایا جا سکے، جو اس دور کے لیے انتہائی جرأت مندانہ اور اہم قدم تھا۔ اس ریجمنٹ کی بہادر خواتین برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کا مقابلہ کرنے میں اپنے مرد ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں۔
اس تقریب میں دہلی حکومت کی وزارت بہبودی خواتین واطفال کی سکریٹری ڈاکٹر رشمی سنگھ نے شرکت کی ۔ ایم ایل اے محترمہ شیکھا رائے، ہندوستانی مسلح افواج کے افسران، آئی این اے کے بہادروں کے خاندان کے افراد: جناب مناب مجمدار، ایف آئی سی سی آئی کے سینئر مشیر، اور بریگیڈیئر آر ایس چکارا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
***
ش ح۔م ش ع۔ ش ت
U NO: 2869
(Release ID: 2145710)
Visitor Counter : 2