جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پانی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2025 7:27PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018C0N.jpg

مرکزی وزیر جل شکتی جناب  سی آر پاٹل اور چیف منسٹر آندھرا پردیش جناب  این چندرابابو نائیڈو اور چیف منسٹر تلنگانہ جناب  اے ریونت ریڈی کے درمیان آج وزارت جل شکتی میں ایک میٹنگ ہوئی تاکہ دونوں ریاستوں کے درمیان جاری پانی سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے۔ میٹنگ میں دونوں ریاستوں کے آبی وسائل کے وزراء کے ساتھ ریاستوں اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پانی کے انتظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ دونوں ریاستوں نے کرشنا طاس میں پانی کے بہاؤ کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے ٹیلی میٹری آلات کی تنصیب پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سری سیلم ڈیم کی حفاظت کے لیے دیکھ بھال کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ دونوں ریاستوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ (کے آر بی ایم ) کے دفتر کو وجئے واڑہ/ امراوتی میں منتقل کیا جائے گا۔

 

باقی مسائل کو جامع اور تکنیکی طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ریاستوں اور مرکزی حکومت دونوں کے سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی بقایا خدشات کا مطالعہ کرنے اور پانی کی منصفانہ اور موثر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے قابل عمل حل تجویز کرنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرے گی۔

جل شکتی کی وزارت آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ریاستوں کے لوگوں کے فائدے کے لیے پانی کے پائیدار انتظام کے طریقوں کو آسان بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ش ح ۔ ال

U-2826


(रिलीज़ आईडी: 2145362) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu