بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایس ایم سی پاور جنریشن لمیٹڈ میں 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے مجوزہ امتزاج کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 JUL 2025 7:59PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایس ایم سی  پاور جنریشن لمیٹڈ میں 100فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے مجوزہ مجموعہ کو منظوری دے دی ہے۔

رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ (آر ایس پی ایل) ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو لوہے اور مینگنیج ایسک کی کان کنی اور فیرو الائے کی تیاری کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایس ایم سی  پاور جنریشن لمیٹڈ (ایس ایم سی پی جی ایل ) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو بنیادی طور پر سپنج آئرن، سٹیل بلیٹس، تھرمو مکینیکل ٹریٹمنٹ (ٹی ایم ٹی ) بارز، پگ آئرن اور فیرو الائے (خاص طور پر سلیکو مینگنیز) کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔

مجوزہ لین دین میں آر ایس پی ایل  کو ایس ایم سی پی جی ایل  (مجوزہ مجموعہ) میں 100فیصد  شیئر ہولڈنگ حاصل کرنا شامل ہے۔

کمیشن کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

ش ح ۔ ال

U-2794


(ریلیز آئی ڈی: 2145016) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी