سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے ملک میں زیادہ شمولیاتی، محفوظ اور باوقار ٹرانسپورٹ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے مودی حکومت کے عزم پر زور دیا
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کی پالیسی، ماحولیاتی اور رسد سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے میں شمولیت، تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی "وِکسِت بھارت @2047" کے وژن سے ہم آہنگ ہو – وزیر مملکت
Posted On:
14 JUL 2025 8:34PM by PIB Delhi
سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے آج ہائی وے ہیروز سے خطاب کیا۔
وزیرموصوف نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ملک میں ایک زیادہ شمولیاتی، محفوظ اور باوقار ٹرانسپورٹ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔
جناب ملہوترا نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے انقلاب میں سب سے آگے رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور سڑکوں، نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری کی رہنمائی میں، وزارت نے 60,000 کلومیٹر سے زیادہ شاہراہیں تعمیر کی ہیں، جس سے قومی رابطے اور اقتصادی انضمام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر موصوف نے تیز رفتار راہداریوں کی ترقی کا ذکر کیا جیسے دہلی – ممبئی ایکسپریس وے، ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے، جو دو بڑے اقتصادی مرکزوں کے درمیان سفر کے وقت کو کافی حد تک کم کرتا ہے، دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، شہری ایکسپریس وے ڈیزائن کا ایک ماڈل جو سفر کے وقت کو 2.5 گھنٹے سے گھٹا کر صرف 45 منٹ کر دیتا ہے اور دیگر انقلاب انگیزتبدیلی کے منصوبے جیسے دوارکا ایکسپریس وے، امرتسر-جام نگر ایکسپریس وے اور بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے۔ یہ سبھی تیز، محفوظ اور زیادہ موثر سفر میں تعاون کرتے ہیں۔
جناب ملہوترا نے کہا کہ شاہراہ کی تعمیر کی رفتار 2014 میں یومیہ 12 کلومیٹر سےبڑھ کر یومیہ30 کلومیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے جو ہموار عمل، ڈیجیٹل پروجیکٹ کی نگرانی اور بہتر عوامی نجی شراکت داری کا ثبوت ہے۔
جناب ملہوترا نے بیان کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں این ایچ اے آئی (این ایچ اے آئی) کے ترقیاتی کاموں نے تقریباً 45 کروڑ دن براہِ راست روزگار، 57 کروڑدن بالواسطہ روزگار اور 532 کروڑ دن اضافی روزگار پیدا کیا ہے۔
وزیر موصوف نے ایم او آرٹی ایچ کی پالیسی، ماحولیاتی اور عملی رکاوٹوں کو دور کرنے میں شمولیت کا ذکر کیا تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی "وِکسِت بھارت @2047" کے وژن کے عین مطابق ہو۔
جناب ملہوترا نے بتایا کہ ایتھنول بلینڈنگ کوای20 ہدف کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے اور بھارت بھر میں تقریباً 800 ایتھنول پیداواری منصوبے درج کیے جاچکےہیں۔
وزیر موصوف نے شاہراہوں کی تعمیر سے پیدا ہونے والی آلودگی پر تشویش ظاہر کی اور بتایا کہ ایم او آر ٹی ایچ نے تعمیراتی آلات اور ٹریکٹروں کے لیے بھارت اسٹیج (سی ای وی ؍ٹریم –(V اخراج کے معیارات متعارف کرائے ہیں۔
جناب ملہوترا نے سڑک حادثات اور بلیک اسپاٹس (خطرناک مقامات) پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم او آر ٹی ایچ نے بھارت بھر میں تقریباً 14,000 بلیک اسپاٹس کو درست کیا ہے۔ مزید یہ کہ سیفٹی آڈٹس، بہتر سائن بورڈز، پیدل چلنے والوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ اور تکنیکی منظوریوں کی منتقلی جیسے اقدامات نے شاہراہوں کے ڈیزائن کو مزید ذمہ دار اور شمولیاتی بنایا ہے۔
وزیر موصوف نے بھارت کے "ہائی وے ہیروز" یعنی ہمارے ٹرک ڈرائیورز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، کیونکہ یہ لوگ بھارت کے لاجسٹکس سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
جناب ملہوترا نے بتایا کہ ایم او آرٹی ایچ نے ڈرائیوروں کی مہارت میں بہتری کے لیے ڈرائیور ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور ریفریشر پروگرامز کے ذریعے سرمایہ کاری کی ہے۔ صحت اور فلاحی اقدامات میں لازمی بیمہ کوریج اور کیش لیس علاج اسکیم-2025 شامل ہے، جو حادثے کے بعد کے اہم گولڈن آور(پہلے ایک گھنٹے) کے دوران 1.5 لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے اس وقت قومی شاہراہوں/ایکسپریس ویز پر 501 وی سائیڈ ایمینیٹیز (ڈبلیو ایس ایز) الاٹ کی ہیں، جن میں سے 94 وی سائیڈ ایمینیٹیز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ مالی سال 2028-2029 تک 700 سے زائد ڈبلیو ایس ایز کی تعمیر مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ ان مراکز میں فیول اسٹیشن، الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ، ٹوائلٹ، پینے کا پانی، پارکنگ، ڈھابہ/ریسٹورنٹ/ایٹری اور ٹرک ڈرائیورز کے لیے آرام گاہیں (ڈارمیٹریز) جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
اپنےخطاب کے اختتام پر وزیر موصوف نے کہا کہ ایم او آرٹی ایچ کا گزشتہ 11 سال کا سفر بھارت کے ٹرانسپورٹ کے منظرنامے میں ایک انقلابی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے — اس تبدیلی میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے ماحولیاتی اور حفاظتی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنا بھی شامل ہے۔
ہم جیسے جیسے وِکسِت بھارت @2047 کے وژن کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزارت جدت، پائیداری اور شمولیت کے تئیں اپنے عزم پر قائم ہے۔ ماحولیات کے موافق نقل و حرکت، حادثات میں کمی اور مہارت کی ترقی پر توجہ کے ساتھ، ایم او آر ٹی ایچ صرف سڑکیں ہی نہیں بنا رہی ہے — بلکہ ایک محفوظ، ماحولیات کے موافق اور خوشحال بھارت کے لیے راہ ہموار بھی کر رہی ہے۔



*************
(ش ح ۔ک ح ۔ش ا(
U. No. 2757
(Release ID: 2144810)
Visitor Counter : 3