سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کل اترپردیش کےبدایوں میں 75ویں پردھان منتری دیویاشا کیندر (پی ایم ڈی کے) کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے

Posted On: 14 JUL 2025 4:04PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، 75ویں پردھان منتری دیویاشا کیندر (پی ایم ڈی کے)کا افتتاح سرکاری میڈیکل کالج، بدایوں، اتر پردیش میں کرنے جا رہی ہے، جو معذور افراد (دیویانگ جن) اور سینئر شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک قومی مہم میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب بی۔ ایل۔ ورما کریں گے۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران، آرٹیفیشل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کے نمائندگان، ضلعی انتظامیہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

پردھان منتری دیویاشا کیندر ایک منفرد پہل ہے، جس کا مقصد اہل دیویانگ جن اور بزرگ مستفید کنندگان کو ایک ہی چھت کے نیچے مکمل خدمات فراہم کرنا ہے ، جن میں جانچ، تشخیص، مشاورت، آلات کی تقسیم، اور بعد از تقسیم نگہداشت شامل ہیں۔ یہ  مراکزاےایل آئ ایم سی اوکے ذریعہ قائم کیے جا رہے ہیں، جو کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت ایک مرکزی پبلک سیکٹر ادارہ ہے۔

بدایوں میں قائم ہونے والا یہ نیا پی ایم ڈی کے، اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جن اور راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی ) کے تحت بزرگ شہریوں کو معاون آلات فراہم کرے گا۔ ان میں ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر، سماعتی آلات، واکر، مصنوعی اعضا، اور دیگر چلنے پھرنے میں مدد دینے والے آلات شامل ہیں، جو مستحق افراد کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اس مرکز کے افتتاح کے ساتھ ہی ملک بھر میں کام کرنے والے پی ایم ڈی کے مراکز کی تعداد 75 ہو جائے گی۔ اس مہم کے تحت اب تک 1.40 لاکھ سے زائد افراد کو 179.15 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے معاون آلات فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ مرکز مقامی مستحقین کے لیے سفر اور رسائی کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرے گا اور انہیں علاقائی سطح پر باعزت، بروقت اور قابل رسائی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ تقریب حکومت ہند کے ’سب کے لیے قابل رسائی بھارت، بااختیار بھارت‘ کے عزم اور شمولیتی ترقی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، جو آخری فرد تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

 

UR-2734

(ش ح۔ اس ک۔ ش ت)


(Release ID: 2144566)
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi