ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای نےجن سیوا پروگرام کے مرحلہ 2 کے تحت راشٹریہ کرم یوگی سیوا بھاؤ ٹریننگ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 JUL 2025 7:05PM by PIB Delhi

شہری مرکزیت پر مبنی حکمرانی اور صلاحیت سازی کے اپنے عزم کو مضبوط بناتے ہوئے، وزارتِ مہارت ترقی و کاروباری امور (ایم ایس ڈی ای) نے 9 جولائی 2025 کو کوشل بھون، نئی دہلی میں’’راشٹریہ کرم یوگی سیوا بھاؤ‘‘ تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت تین روزہ ماسٹر ٹرینر پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ یہ پروگرام مشن کرم یوگی فریم ورک کے تحت کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن(سی بی سی) کے ایک اہم اقدام کا حصہ ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں ایم ایس ڈی ای کے فیلڈ اداروں  بشمول ڈی جی ٹی،آر ڈی ایس ڈی ایز،این ایس ٹی آئیز،این آئی ایم آئی ، سی ایس ٹی اے آر آئی،اور –این سی وی ای ٹی سے نامزد 28 افسران کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی گئی۔ ان افسران کو جناب پریتم دتہ، ڈائریکٹرایم ایس ڈی ای ، اور جناب ٹی۔ رگولن، ڈائریکٹرسی ایس ٹی اے آر آئی نے تربیت دی، جنہیں سی بی سی نے مئی 2025 میں لیڈ ٹرینرز کے طور پر منتخب کیا تھا۔

تین روزہ مکمل تربیتی سیشن کے دوران، افسران کو خدمت کے جذبے (سیوا بھاؤ) کو فروغ دینے، مقصد پر مبنی عوامی خدمت کو تقویت دینے، اور ادارہ جاتی باہمی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مختلف اوزار اور طریقے سکھائے گئے۔ یہ تربیت چار منظم ماڈیولز پر مشتمل تھی، جس کا مقصد سوچ کے زاویوں میں تبدیلی لانا، محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، اور افسران میں جوابدہی کے احساس کو مضبوط بنانا تھا۔ کیس اسٹڈیز، ساتھیوں سے سیکھنے، اور عکاس گفتگو کے ذریعے شرکاء نے اس بات کا جائزہ لیا کہ وہ عوامی خدمت کی فراہمی میں زیادہ مؤثر کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔

یہ 28 افسران اب اپنے متعلقہ فیلڈ اداروں میں ایک روزہ سیوا بھاؤ ورکشاپس منعقد کر کے تبدیلی کے محرک کے طور پر کام کریں گے، تاکہ ’’شہری پہلے‘‘ کا پیغام ایم ایس ڈی ای کے پورے نظام میں ہر سطح پر پہنچایا جا سکے۔

اس اجلاس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب رجت پُنہانی، سیکریٹری،ایم ایس ڈی ای ، نے کہا:

’’راشٹریہ کرم یوگی سیوا بھاؤ تربیت ایک حساس، ذمہ دار اور شہری مرکزیت پر مبنی نظامِ حکومت کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ صرف تکنیکی صلاحیت سازی تک محدود نہیں، بلکہ مقصد پر مبنی حکمرانی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ جب ہم افسران میں خدمت کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں، تو ہم نہ صرف عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں، بلکہ ایک ایسی باصلاحیت اور اصولوں پر مبنی افرادی قوت تیار کرتے ہیں جو ہمارے قومی وژن ’وکست بھارت @ 2047‘سے ہم آہنگ ہو۔‘‘

اختتامی اجلاس کے دوران، محترمہ تریشلجیت سیٹھی، ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ)، اور محترمہ ہینا عثمان، جوائنٹ سیکریٹری، وزارت مہارت ترقی و کاروباری امور(ایم ایس ڈی ای) ، نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس تربیت کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا، جو ایک ہمدرد، ذمہ دار اور مشن پر مبنی سرکاری افرادی قوت کی تشکیل میں معاون ہے۔ انہوں نے شرکاء سے تبادلۂ خیال بھی کیا، ان کی آراء کو سراہا اور نچلی سطح پر’’سیوا بھاؤ‘‘ کے جذبے کو نافذ کرنے کے عزم کو سراہا۔

یہ تربیت، جو ’’مشن کرم یوگی‘‘ فریم ورک کا حصہ ہے، مرکزی حکومت کے افسران میں خدمت کے جذبے(سیوا-بھاؤ) کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے، تاکہ معمول کی سرکاری ذمہ داریوں سے ہٹ کر ایک بامقصد عوامی خدمت کے تصور کو اپنایا جا سکے۔

اس مرحلے کی کامیاب تکمیل کے ساتھ،ایم ایس ڈی ای انسانی وسائل کی ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے نظامِ حکمرانی کی ثقافت میں تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے — جو ایک بااختیار، خدمت گزار اور شہری مرکزیت پر مبنی بیوروکریسی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

******

 (ش ح۔ش ت ۔ م ش)

U:2719


(ریلیز آئی ڈی: 2144452) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी