وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے بھونیشور کے روزگار میلہ میں 204 نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کیے

Posted On: 12 JUL 2025 5:01PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں حال ہی میں تقرر پانے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے۔

ملک گیر سطح پر منعقدہ 16ویں روزگار میلہ کے تحت ایک اہم تقریب ریلوے آڈیٹوریم، بھوبنیشور میں منعقد کی گئی، جہاں مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے 204 نو منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے سونپے۔

یہ تقریب ان نوجوانوں کی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم مرحلے کی نمائندگی کرتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں حکومت کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

 

اپنے خطاب میں جناب دھرمیندر پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ روزگار میلہ، جو 2022 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں شروع کیا گیا تھا، اب تک ملک بھر کے مختلف سرکاری محکموں میں 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی بھرتی کو ممکن بنا چکا ہے۔ انہوں نے اچھے نظم و نسق، شفافیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

جناب پردھان نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا روزگار میلہ ملک کے 47 مقامات پر منعقد ہوا، جن میں سے سات مقامات اڈیشہ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر 51,000 سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ اڈیشہ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے ترغیب لے کر ریاست نے بھی ’’نيوکتی ميلے‘‘منعقد کیے ہیں، جن کے ذریعے ایک سال میں 25,000 سے 30,000 نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔

ملک کی مجموعی ترقی پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے اور اس نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اوسط عمر 25 سال ہے، اور آئندہ 25 سے 30 سال تک یہ نوجوانوں کا ملک بنا رہے گا، جو کہ ایک زبردست آبادیاتی فائدہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ باعزت روزگار، خصوصاً سرکاری نوکریاں، ملک کے نوجوانوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے بھارت میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بھی نمایاں کیا، جو گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں طور پر مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں 25 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لائن (بی پی ایل)سے باہر آ چکے ہیں، جو کہ ملک کی معاشی بہتری کی ایک بڑی علامت ہے۔

ڈیجیٹل شعبے پر بات کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ بھارت اب دنیا میں ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا کو سنگین رکاوٹوں کا سامنا تھا، بھارت کے صحت کے شعبے نے نہ صرف اس بحران کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا بلکہ دیگر ممالک کو دوائیں اور ویکسین فراہم کر کے عالمی سطح پر مدد بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارت کو امریکا سے پی ایل-480 اسکیم کے تحت اناج درآمد کرنا پڑتا تھا، لیکن آج بھارت وزیر اعظم غریب کلیان اَنّ یوجنا(پی ایم جی کے اے وائی)کے تحت اپنی 60 سے 65 فیصد آبادی کو فی کس ماہانہ 5 کلو اناج تقسیم کر رہا ہے جو کہ ملک کی خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر موصوف نے نو منتخب نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی موجودہ کامیابی پر اکتفا نہ کریں، بلکہ مزید بڑی کامیابیوں کے لیے سخت محنت جاری رکھیں۔ انہوں نے کیریئر میں ترقی اور مہارتوں کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت (اےآئی) اور چیٹ جی پی ٹی جیسے پلیٹ فارمز کو اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بھوبنیشور میں منعقدہ اس تقریب میں کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں، جن میں شامل تھے:جناب پرمیشور فنکوال، جنرل مینیجر، ایسٹ کوسٹ ریلوے،جناب ایل وی ایس ایس پترودو، پرنسپل چیف پرسنل آفیسر، ایسٹ کوسٹ ریلوے،پروفیسر ڈاکٹر اشوتوش بسواس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایمس بھوبنیشور،جناب نرملجیت سنگھ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، اڈیشہ سرکل،جناب پرکاش چندر نائک، کمشنر، جی ایس ٹی، سینٹرل ایکسائز و کسٹمز، بھونیشور،جناب پردیپ کمار رے، رجسٹرار، آئی آئی ایس ای آر، برہم پور،جناب گوتم پاترا، چیف مینیجر و کنوینر، ایس ایل بی سی، اڈیشہ،جناب ناگیش کمار، ڈپٹی کمانڈنٹ، سی آر پی ایف،ڈاکٹر سنگھمترہ پتی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر اور ڈائریکٹر انچارج، آئی سی ایم آر-آر ایم آر سی بھوبنیشور۔

******

(ش ح۔ش ت ۔ م ش)

U:2710


(Release ID: 2144443)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia