وزارت خزانہ
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں ’’سائنٹفک ایکسیلنس فار سیملیس ٹریڈ‘‘ کے موضوع پر ٹریڈ فیسلیٹیشن کانفرنس 2025 کا افتتاح کیا
اس کانفرنس کا انعقاد سنٹرل ریونیو کنٹرول لیبارٹری (سی آر سی ایل) نے سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز(سی بی آئی سی) کے تحت کیا تھا
افتتاحی اجلاس کے دوران ’’سائنس ایٹ دی بارڈر: دی اسٹوری آف انڈین کسٹمز لیبارٹریز‘‘ پر ایک دستاویزی فلم؛ ایک سی آر سی ایل کافی ٹیبل بک؛ سی آر سی ایل بروشر؛ اور پیٹرولیم مائعات کے نمونے لینے پر معیاری آپریٹنگ پروسیجر کی ویڈیو کی اسکریننگ جاری کی گئی
Posted On:
11 JUL 2025 6:26PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں واقع انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) ، نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس (این اے ایس سی) کے سی سبرامنیم آڈیٹوریم میں ’’بے رکاوٹ تجارت کے لیے سائنسی مہارت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹریڈ فیسلیٹیشن کانفرنس 2025 کا افتتاح کیا۔
یہ کانفرنس، جو اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے، مرکزی ریوینیو کنٹرول لیبارٹری (سی آر سی ایل) کی جانب سے مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس و کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ افتتاحی تقریب میں جناب ویویک رنجن (رکن، ٹیکس پالیسی و قانونی امور، سی بی آئی سی) اور جناب سرجیت بھجبل (رکن، کسٹمز، سی بی آئی سی ) بھی موجود تھے۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب پنکج چودھری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ ہند جدید اور مؤثر ٹیسٹنگ نظام قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جو اقتصادی ترقی، قواعد و ضوابط کی پاسداری، اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دے سکے۔
اپنے خطاب میں جناب ویویک رنجن نے ریونیو وصولی کے عمل میں سی آر سی ایل کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
جناب سرجیت بھجبل نے تجارتی سہولت کے لیے سی آر سی ایل کی جانب سے اختیار کردہ کلیدی اقدامات اور سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مجوزہ مستقبل کے اقدامات کا خلاصہ پیش کیا۔

افتتاحی اجلاس میں درج ذیل اجرا شامل تھے ،’’سائنس ایٹ دی بارڈر: دی اسٹوری آف انڈین کسٹمز لیبارٹریز ‘‘ کے عنوان سے ایک ڈاکیومنٹری جاری کی گئی ، جس میں سی آر سی ایل اور اس کی علاقائی لیبارٹریوں کی تاریخی ترقی اور کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا۔سی آر سی ایل کی کافی ٹیبل بک کا اجرا، جو اس ادارے کی وراثت اور کامیابیوں کی یادگار ہے۔سی آر سی ایل کے بروشر کی نقاب کشائی، جس میں ادارے کے انفراسٹرکچر اور توسیع شدہ ٹیسٹنگ صلاحیتوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مائعات کی سیمپلنگ سے متعلق معیاری عملی طریقہ کار پر مبنی ویڈیو کی نمائش، جس میں لیبارٹری تجزیے میں درستگی کے لیے نمائندہ نمونے لینے کے بہترین طریقوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سینٹرل ریوینیو کنٹرول لیبارٹری (سی آر سی ایل) کی جانب سے منعقدہ ٹریڈ فیسلیٹیشن کانفرنس 2025 میں 400 سے زائد مندوبین اور شرکاء نے شرکت کی۔یہ کانفرنس ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوئی جس میں محکمہ محصولات، مرکزی بورڈ برائے ڈائریکٹ ٹیکسز و کسٹمز (سی بی آئی سی) اور اس سے منسلک فیلڈ فارمیشنز کے اعلیٰ عہدیداران، شراکت دار سرکاری ایجنسیوں (پی جی ایز) کے افسران، مختلف تجارتی تنظیموں اور ان کے نمائندگان اور معروف اداروں کے مندوبین ایک جگہ جمع ہوئے۔
کانفرنس میں محترم وی سریش، ڈائریکٹر (ریونیو لیبارٹریز) نےسی آر سی ایل لیبارٹریز کا ایک جامع جائزہ اور تجارتی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بصیرت افروز پریزنٹیشن دی۔ اس کے بعد مختلف شراکت دار ایجنسیوں پی جی ایز- ایف ایس ایس اے آئی، سی ڈی ایس سی او ، ٹیکسٹائل کمیٹی، جانور و پودوں کے کوارنٹائن حکام نے اپنی پریزنٹیشنز کے ذریعے تجارتی تعمیل کے تقاضے اور تجارتی سہولت و معیار کی یقین دہانی کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
کانفرنس کے دوران منعقد ہونے والے تبادلہ خیال پر مبنی سیشنز نے تجارت، صنعت، سی آر سی ایل افسران، ریگولیٹری اداروں اور فیلڈ فارمیشنز کے مابین مختلف قواعد و ضوابط اور طریقۂ کار پر براہِ راست بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ان تکنیکی مباحثوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھنے، وضاحت طلب کرنے اور بہتری کی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، جس سے بھروسے، مؤثر ردعمل اور باہمی تعاون پر مبنی ماحول کو فروغ ملا۔
کانفرنس کے اہم نتائج ، ٹیسٹنگ کے وقت میں کمی کے عزم کا اظہار، ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کی جدید کاری اور بہتری، لیبارٹری سہولیات کے انضمام، تربیت اور استعداد سازی، لیبارٹری نیٹ ورک کی توسیع اور جدید کاری، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی نئی پہل، ہیومن ریسورس کو مضبوط بنانے پر توجہ، کلیدی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک مرکزی گروپ کی تشکیل۔
سینٹرل ریوینیو کنٹرول لیبارٹری(سی آر سی ایل)
سینٹرل ریوینیو کنٹرول لیبارٹری (سی آر سی ایل) کا قیام 1912 میں کلکتہ میں ’’امپیریل کسٹمز لیبارٹری‘‘ کے قیام سے ہوا، جو اس سے بھی پہلے کسولی میں قائم ایک ایکسائز لیبارٹری کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔ 1939 میں، ڈاکٹر ایچ بی ڈنکلف کی بصیرت افروز قیادت میں سی آر سی ایل کو باضابطہ طور پر نئی دہلی میں قائم کیا گیا۔اس وقت سے لے کر آج تک، سی آر سی ایل بھارت کے محصولات اور کسٹمز کے نظام کی ایک سائنسی بنیاد کے طور پر ابھری ہے ،جو درست درجہ بندی، تجارت میں دیانتداری، اور نفاذ میں اعتماد کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
ٍ*******
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No. 2680
(Release ID: 2144106)