اسٹیل کی وزارت
وزارتِ اسٹیل کے وضاحتی او ایم کے تحت اسٹیل مصنوعات پر کوالٹی کنٹرول آرڈر سے متعلق رعایتیں
Posted On:
11 JUL 2025 5:18PM by PIB Delhi
وزارتِ اسٹیل کا او ایم مورخہ 13 جون 2025 اس وضاحت کے لیے جاری کیا گیا ہے کہ بی آئی ایس معیارات کے تحت تیار کی جانے والی حتمی مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والے درمیانی مواد پر بھی وہی بی آئی ایس معیارات لاگو ہوں گے جو ان درمیانی مصنوعات کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں کوئی نیا کوالٹی کنٹرول آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بعد ازاں، متعلقہ فریقوں کی جانب سے اس حکم کے دائرۂ کار، نفاذ اور تعمیل سے متعلق وضاحت کے لیے نمائندگیاں موصول ہوئیں، نیز بعض مخصوص صورتوں میں رعایت کی درخواست بھی کی گئی۔اس تناظر میں، مورخہ 07 جولائی 2025 کو معزز وزیرِ فولاد کی زیرِ صدارت صارف صنعتوں اور پیداواری اداروں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں درج ذیل اہم نکات سامنے آئے:
- اسٹیک ہولڈرز نے اصولی طور پر اس وضاحتی او ایم کی حمایت کی۔
- تاہم، یہ درخواست کی گئی کہ جو کھیپیں پہلے ہی روانہ کی جا چکی ہیں، ان کے لیے نرمی دی جائے۔
یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہیے کہ مورخہ 02 جولائی 2025 کے پریس بریف میں یہ بات پہلے ہی واضح کی جا چکی ہے کہ مربوط اسٹیل پلانٹس (آئی ایس پیز) جو درمیانی اور حتمی دونوں مصنوعات خود تیار کرتے ہیں، اور جنہیں بی آئی ایس کا لائسنس پورے پیداواری عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے، انہیں ہر مرحلے کے لیے علیحدہ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بی آئی ایس کا سرٹیفکیشن عمل مکمل مینوفیکچرنگ چین کا احاطہ کرتا ہے۔
مندرجہ بالا کے پیشِ نظر، مورخہ 11 جولائی 2025 کو ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت وضاحتی او ایم مورخہ 13 جون 2025 سے متعلق درج ذیل رعایتیں دی گئی ہیں:
- وہ درآمدی اسٹیل مصنوعات جن کے بل آف لیڈنگ پر’’شپڈ آن بورڈ‘‘ کی تاریخ 15 جولائی 2025 یا اس سے پہلے درج ہے، ان کے لیے ان پٹ اسٹیل پر بی آئی ایس معیارات کی لازمی پابندی سے رعایت دی گئی ہے۔
- مربوط اسٹیل پلانٹس (آئی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کردہ حتمی مصنوعات کے لیے، ان پٹ اسٹیل پر بی آئی ایس معیارات کی لازمی پابندی سے استثنا دیا جائے گا، بشرطیکہ ان کے لائسنسز کی بی آئی ایس کے ذریعے تصدیق ہو جائے۔ اس دوران ایسے آئی ایس پیز وزارتِ اسٹیل کو ای میل آئی ڈی tech-steel[at]nic[dot]in پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔ ای میل میں یہ اعلان کہ وہ ایک مربوط اسٹیل پلانٹ (آئی ایس پی) ہیں، فعال بی آئی ایس لائسنسز کی فہرست، متعلقہ دستاویزات شامل ہونی چاہئیں۔کسی بھی قسم کی غلط بیانی کی صورت میں ایس آئی ایم ایس میں نااہلی یا پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔وزارتِ اسٹیل، ایسے آئی ایس پیز کے لیے ایس آئی ایم ایس پورٹل پر مناسب سہولیات فراہم کرے گی۔
****
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No. 2676
(Release ID: 2144083)