وزارات ثقافت
جس معاشرے میں اساتذہ کا احترام نہ ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا : ڈاکٹر سچیدانند جوشی
Posted On:
10 JUL 2025 8:40PM by PIB Delhi
گرو پورنیما کے مقدس موقع پر، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس(آئی جی این سی اے) کے کلا کوش ڈویژن نے اپنا یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ یہ تقریب مرکز کے سمویت آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی (آئی آئی اے ایس) شملہ کے چیئرپرسن پروفیسر ششیپرابھا کمار تھے، جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر گوپال پرساد شرما تھے، جو کہ شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی میں وید کے شعبہ کے سابق صدر شعبہ ہیں۔ پروگرام کی صدارت آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے کی۔ مرکزی تقریب کے بعد، مہمانوں نے بھگوان جگناّتھ کی مقدس منتقلی کی رسم پر مبنی ایک انوکھی نمائش کا افتتاح کیا جس کا عنوان ’’ بھگوان جگناتھ کا نبکلیور‘‘ تھا۔ آئی جی این سی اے کے ڈویژن آف گریٹر انڈیا اینڈ ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام یہ نمائش 22 جولائی تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

پروگرام کا آغاز کلا کوش ڈویژن کے سربراہ پروفیسر سدھیر لال نے25-2024 کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا، جس میں ڈویژن کی اہم سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کئی اہم اشاعتیں بھی جاری کی گئیں، جن میں دو سالہ تحقیقی جریدہ کلا کلپ، کلامول تتوا سیریز کی آٹھویں جلد، بھارت گاتھا اور بھارت کتھا سیریز کے عنوانات کے ساتھ دیگر علمی کام بھی شامل ہیں۔
کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، پروفیسر ششی پربھا کمار نے کہا کہ لفظ تہوار (پروا) اپنے آپ میں ’وابستگی‘ کی نشاندہی کرتا ہے- جیسے گنے کے ڈنٹھل میں ایک نوڈ جہاں مٹھاس جمع ہوتی ہے۔ اسی طرح جب زندگی بوجھل ہو جاتی ہے تو اس میں رنگ بھرنے کے لئے ایک تہوار آتا ہے اور خوشی اور ترغیب لاتا ہے۔ تہوار نہ صرف روحانی اور جذباتی تجدید پیش کرتے ہیں بلکہ ترقی اور عمدگی کی طرف ہماری رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک علم پر مبنی تہذیب ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’جو ہمیں جھوٹ سے سچ کی طرف، اندھیرے سے روشنی کی طرف، اور فانی سے لافانی کی طرف لے جاتا ہے وہی سچا گرو ہے۔‘‘
پروفیسر گوپال شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرو پورنیما ہندوستانی علمی روایت میں گہری اہمیت رکھتی ہے۔ بھگوان ویدویاس کے اعزاز میں، ویاس پورنیما کے طور پر بھی منایا جاتا ہے جن کے کارہائے نمایاں کو قلمبند کرنا انتہائی مشکل امر ہے۔ ستیہ تریتا اور دواپر دور میں بھی وید ایک ہی تھے، جبکہ کلجگ میں وید ویاس نے انہیں چار حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری علمی روایت گرو ( استاذ) کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔ ہندوستانی صحیفے میں گرو کے لئے وقف کردہ بھجن بنیادی طور پر شروع کرنے والے گرو (دیکشا گرو) کا حوالہ دیتے ہیں۔ انہوں نے سکھانے والے گرو اور ابتدا کرنے والے گرو کے درمیان فرق کو واضح کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اگر تعلیم ابتداء کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، تو یہ 'اعلیٰ سچائی' کے حصول میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے دتاتریہ کے 24 گرووں کا بھی حوالہ دیا، ہندوستانی روایات میں گرو کی متنوع شکلوں اور اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گروکل کے اپنے رسم و رواج، ہدایت اور عقیدہ کے نظام ہیں- اس روایت کو محفوظ رکھنا ایک اجتماعی لیکن چیلنج سے بھری ذمہ داری ہے۔
اپنے صدارتی خطاب میں، ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے کلا کوش ڈویژن کو ایک ہی سال میں 16 کتابیں شائع کرنے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ یہ عام تحریریں نہیں ہیں بلکہ ہندوستان کی علمی روایت کے قیمتی حوالہ جات ہیں۔ انہوں نے 500 سے زیادہ علمی جلدوں کی اشاعت کے ساتھ اس کا اشتراک کیا۔ آئی جی این سی اے ہندوستانی دانشورانہ روایت میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر جوشی نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے گرو کو گرو پورنیما پر یاد رکھیں بلکہ اپنی ماں کی عزت بھی کریں، جو جنم دیتی ہے، ابتدائی سبق دیتی ہے، اور روحانی آغاز کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کوئی بھی معاشرہ صحیح معنوں میں ترقی یا خوشحالی حاصل نہیں کر سکتا اگر اس میں اپنے گرووں ( اساتذہ ) کے لیے احترام نہ ہو۔"
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر یوگیش شرما، ایسوسی ایٹ پروفیسر، کلا کوش ڈویژن نے کی اور شکریہ کے کلمات ڈاکٹر اروند شرما نے ادا کئے۔ تقریب میں متعدد اسکالرز، محققین، ثقافتی ماہرین اور فن سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی۔ گرو پورنیما کے اہم موقع پر منعقد ہونے والے اس جشن نے ہندوستان کی گرو-ششیہ ( استاذ و شاگرد ) کی روایت اور اس کی پائیدار علمی میراث کی یاد دہانی کے طور پر کام کیا، جو کہ ثقافتی بیداری کا حقیقی اظہار ہے۔
*****
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 2659)
(Release ID: 2143949)
Visitor Counter : 2