الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY) اور بی آئی ٹی ایس-پیلانی نے حکومت، پبلک سیکٹر اور صنعت میں پیشہ ور افراد کے لیے سائبر سیکیورٹی میں پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


ہندوستان کی سائبر لچک اپنی حقیقی طاقت، متحرک، انتہائی ہنر مند ٹیلنٹ پول تیار کرنے کی راہ میں ہے جو ڈیجیٹل اور کوانٹم دور کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے – ڈاکٹر سنجے بہل، ڈائرکٹر جنرل، سی ای آر ٹی-ان

آٹھ ہفتے کا یہ پروگرام متنوع ڈومین کے پیشہ ور افراد کے لیے کھلا ہے جن میں بغیر کوڈنگ کا تجربہ والے لوگ بھی شامل ہیں اور کامیاب تکمیل پر مشترکہ سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2025 7:08PM by PIB Delhi

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے دور میں، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے سیکشن 70بی کے تحت سائبر واقعے کے ردعمل کے لیے قومی ایجنسی کے طور پر نامزد، وقوعوں کی روک تھام اور حقیقی وقت کے خطرے میں تخفیف سے لے کر سیکیورٹی کوالٹی مینجمنٹ سروسز کے ذریعے سائبر لچک کو بڑھانے تک، سی ای آر ٹی-ان ہندوستان کی سائبر دفاعی حکمت عملی کا مرکز رہا ہے۔

ہندوستان کی سائبر دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور ایک ہنر مند سائبر سیکورٹی ورک فورس کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر سی ای آر ٹی-ان اور برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (بی آئی ٹی ایس) پیلانی گروپ نے حکومت، پبلک سیکٹر اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے سائبر سیکورٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

 

اس مفاہمت نامے کے تحت، سائبرسیکیوریٹی میں 8 ہفتے کا پیشہ ورانہ ترقی کا پروگرام، جسے حکومت، پی ایس یو اور صنعت کے کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، بی آئی ٹی ایس-پیلانی نے شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام بی آئی ٹی ایس-پیلانی کے ذریعے اس کے حیدرآباد کیمپس میں اپنے ٹیکنالوجی پارٹنر Rapifuzz کے ساتھ، سی ای آر ٹی-ان کی رہنمائی میں سینٹر فار ریسرچ ایکسیلنس ان نیشنل سیکیورٹی (سی آر ای این ایس) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

تعاون کا مقصد ڈیجیٹل خطرات اور سائبر سیکیورٹی چیلنجوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اہمیت کے حامل سائبر سیکیورٹی میں ساختی، اعلیٰ اثر انگیز صلاحیت سازی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ یہ پروگرام 19 جولائی 2025 کو شروع ہوگا اور ڈومین کے پیشہ ور افراد کے لیے کھلا ہے، بشمول ان لوگوں کے جو پہلے سے کوڈنگ کا تجربہ نہیں رکھتے۔ کامیاب تکمیل پر، شرکا کو سی ای آر ٹی-ان اور بی آئی ٹی ایس پیلانی کے اشتراک سے سائبرسیکیوریٹی میں ایک پیشہ ورانہ ترقی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

 

سی ای آر ٹی-ان کا اسٹریٹجک کردار

 

سائبر واقعے کے ردعمل کے لیے ہندوستان کی قومی ایجنسی، سی آر ٹی-ان سائبر سیکیورٹی کے تازہ ترین چیلنجوں کے مطابق پروگرام کے ڈھانچے کی رہنمائی کر رہی ہے اور اپنی ڈومین کی مہارت کے ساتھ تعاون بھی کر رہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلی رسمی ممعاہدہ ہے جہاں سی ای آر ٹی-ان نے بڑے پیمانے پر سائبر سیکیورٹی ورک فورس کی ترقی میں براہ راست تعاون کرنے کے لیے ایک ایم او یو کے ذریعے ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے ساتھ شراکت کی ہے۔

 

یہ کیوں اہم ہے: رہنماؤں کی طرف سے بصیرت

 

ڈائرکٹر جنرل، سی ای آر ٹی-ان، ڈاکٹر سنجے بہل نے کہا کہ ”ہندوستان کی سائبر لچک نہ صرف دیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ترقی میں اپنی حقیقی طاقت تلاش کر رہی ہے، بلکہ ڈیجیٹل اور کوانٹم دور کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحرک، انتہائی ہنر مند ٹیلنٹ پول بھی تیار کر رہی ہے۔ بی آئی ٹی ایس-پیلانی کے ساتھ سی ای آر ٹی-ان کا اشتراک اس سفر میں ایک اور اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد پیشہ ور افراد کو جدید سائبر سیکیورٹی کی مہارت سے آراستہ کرنا، جبکہ علمی فضیلت کے ساتھ صنعتی تقاضوں کے درمیان ایک متحرک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

 

گروپ وائس چانسلر، بی آئی ٹی ایس پیلانی، پروفیسر وی رام گوپال راؤ نے کہا:

”بی آئی ٹی ایس پیلانی میں، ہم سائبر سیکیورٹی کو نہ صرف ایک تکنیکی چیلنج کے طور پر دیکھتے ہیں، بلکہ ایک قومی ترجیح کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ یہ پروگرام ہماری اکیڈمیا-انڈسٹری-حکومت کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے اور ہمیں سی ای آر ٹی-ان کی رہنمائی کے تحت اسے پیش کرنے پر فخر ہے۔“

 

پروگرام کا تعارف

 

شرکا درج ذیل جیسے اہم موضوعات میں مہارت حاصل کریں گے۔

 

  • سائبر خطرات اور کمزوریاں
  • نیٹ ورک سیکیورٹی (فائر وال، آئی ڈی ایس/آئی پی ایس، وی پی این)
  • محفوظ مواصلات اور خفیہ کاری
  • سائبرسیکیوریٹی پالیسیاں، قانونی فریم ورک اور وقوعے کا انتظام
  • اعلی درجے کے موضوعات بشمول کلاؤڈ، موبائل اور ایڈوانسڈ مستقل خطرات

 

اس ہائبرڈ فارمیٹ میں آن لائن ماڈیول، انٹرایکٹو کیس مباحثے اور ایک لائیو کیپ اسٹون پروجیکٹ شامل ہے، جس کا اختتام بی آئی ٹی ایس پیلانی حیدرآباد کیمپس میں ایک اختتامی سیشن میں ہوگا۔

پروگرام میں بی آئی ٹی ایس پیلانی کی فیکلٹی، سی ای آر ٹی-ان کے ماہرین اور صنعت کے ماہرین کی ہدایات شامل ہیں جو تصوراتی وضاحت، عملی مطابقت اور پالیسی کی بصیرت کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتی ہیں۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 2652


(रिलीज़ आईडी: 2143910) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी