نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
قیادت میں صنف اور ذات پر مبنی تنوع کو فروغ دے کر صنعت کو شمولیت کے لیے ایک قوت بننا چاہیے – نائب صدر
پرائیویٹ سیکٹر کو نہ صرف ایک معاشی عامل کے طور پر بلکہ ہندوستان کے مستقبل کے ایک شریک معمار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے – نائب صدر
ہندوستان ایک قابل اعتماد معیشت، عالمی ویلیو چین میں ایک قابل اعتماد شراکت دار اور غیر مستحکم دنیا میں ایک مستحکم بنیاد بننے کے صحیح راستے پر ہے – نائب صدر
پائیدار ترقی کا 2030 کا عالمی ایجنڈا ہندوستان کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان نے وضاحت اور یقین کے ساتھ اس ذمے داری کو قبول کیا ہے – نائب صدر
آئیے ہم پائیداری کو تعمیل کے بجائے مسابقتی فائدے کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھیں – نائب صدر
نائب صدر نے صنعت کے رہنماؤں سے کہا کہ ہندوستان با مقصد خوشحالی، شمولیت کے ساتھ ترقی، دیانتداری کے ساتھ اختراع کی تلاش میں ہے
نائب صدر نے تاکید کی کہ ”برانڈ انڈیا“ کو چار ستونوں - معیار، اعتماد، اختراع اور جدید مطابقت کے لیے قدیم حکمت کی بنیاد پر بنائیں
حکومت کا کردار صرف ایک فعال کنندہ کا ہے، یہ صنعت ہی ہے جو اختراعات کو آگے بڑھاتی ہے اور ذریعہ معاش پیدا کرتی ہے – نائب صدر
Posted On:
10 JUL 2025 7:01PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ، ”دوستوں، صنعت کو ایم ایس ایم ای کی حمایت کرتے ہوئے اور قیادت میں صنف اور ذات کے تنوع کو فروغ دے کر شمولیت کے لیے ایک طاقت بننا چاہیے۔ یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہے۔ صنف اور ذات کے تنوع کو صحیح معنوں میں سراہا جانا چاہیے۔ جب صنف کی بات آتی ہے تو ہم مثبت عمل کی حمایت کرتے ہیں لیکن اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب صنفی امتیاز بہت معمولی ہوتا ہے۔ جب غلبہ حاصل کرنے کی خواہش کی وجہ سے صنفی امتیاز کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔“
آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں سی آئی آئی-آئی ٹی سی سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کے 19ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ، ”نجی شعبے کو نہ صرف ایک اقتصادی عامل کے طور پر بلکہ ہندوستان کے مستقبل کے ایک شریک معمار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے“۔ ہم بڑے پیمانے پر معاشرے کے فائدے کے لیے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی توانائی کے مثبت استعمال پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک حقیقی ترقی یافتہ ملک وہ ہے جہاں موقع چند لوگوں کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا حق ہے۔
ہندوستان کی پائیدار ترقی کی بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، ”ہندوستان انسانیت کے چھٹے حصے کا گھر ہے۔ ہم چوتھے نمبر پر دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہیں اور ہم ترقی کے ایک ایسے نمونے کے مشعل بردار ہیں جو معیشت، ماحولیاتی اور اخلاقیات کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے…..پائیدار ترقی کا 2030 کا عالمی ایجنڈا کرہ ارض پر ہندوستان کی شراکت کے بغیر، ہندوستان کی فعال قیادت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ہندوستان نے وضاحت اور یقین دونوں کے ساتھ اس ذمے داری کو قبول کیا ہے…… اس ملک میں، ہم مقصد کے ساتھ خوشحالی، شمولیت کے ساتھ ترقی، سالمیت کے ساتھ جدت کی تلاش میں ہیں۔ ہندوستانی صنعت کو اس سبز انقلاب کا مشعل راہ بننے دیں۔ آئیے ہم قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، سرکلر اکانومی ماڈل اور کاربن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔ آئیے ہم پائیداری کو ایک تعمیل کے طور پر نہیں، بلکہ مسابقتی فائدے کے ذریعہ کے طور پر سمجھیں۔“
وہاں موجود صنعت کے رہنماؤں کو نصیحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”ہندوستانی صنعت کو اب اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانا چاہیے - نہ صرف بازاروں میں، بلکہ خیالات، معیارات اور حل میں بھی۔ آئیے ہم ”برانڈ انڈیا“ کو چار ستونوں - معیار، اعتماد، اختراع اور جدید مطابقت کے لیے قدیم حکمت کی بنیاد پر بنائیں۔ آئیے ہم گرین فیلڈ منصوبوں کو اپنائیں۔ صحت کے شعبے میں اضافہ، تعلیم کے شعبے میں اضافہ، میٹروز کے ارد گرد سہولیات میں اضافہ ٹھیک ہے، لیکن اس سے مساوی توازن نہیں ہوتا اور غیر منصفانہ طرز عمل کو ختم کرنے کے لیے مساوی توازن ضروری ہے۔ اس لیے اگر کارپوریٹ کے سی ایس آر فنڈ کا استعمال کارپوریٹ اور گروہوں کے ذریعے کیا جائے تو اب تک جو شعبے چھوٹ گئے ہیں انہیں صحت، تعلیم اور اسی طرح کے شعبوں میں عالمی معیار کے ادارے ملیں گے۔“
”ایک وقت تھا جب صحت اور تعلیم کے شعبے کاروبار کے ذریعے معاشرے کو واپس دینے کا ذریعہ تھے۔ اب یہ رجحان ہے کہ صحت اور تعلیم منافع بخش کاروبار بن رہے ہیں۔ ان اہم طبقات کی کمرشلائزیشن اور کموڈیفیکیشن جو بنیادی طور پر صرف معاشرے کی خدمت کرنے، سماج کو واپس دینے کے حوالے سے ہیں، ایک ایسا پہلو ہے جس پر کارپوریٹ انڈیا کو غور کرنا ہوگا، ایک طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔ اس لیے میں سی آئی آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کاروباری ثقافت کو فروغ دے کر مثالی رہنمائی کرے جو مساوات، شفافیت اور طویل مدتی قدر کی تخلیق کو ترجیح دیتا ہو“، انہوں نے مزید کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”حکومت ہند حکومت مرکوز نقطہ نظر سے ہٹ کر پورے معاشرے کے فریم ورک کی طرف بڑھ گئی ہے۔ ذیلی قومی اور مقامی حکومتیں، سول سوسائٹی، پرائیویٹ سیکٹر کے کھلاڑی اور کمیونٹیز، سبھی ترقی کے اس انجن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن دوستو، اگر ہمیں ٹھوس کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس انجن کو پوری لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
ہندوستانی معیشت کی صلاحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”ہندوستان محض پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی خواہش نہیں رکھتا ہے….. ہندوستان ایک قابل اعتماد معیشت، عالمی ویلیو چین میں ایک قابل اعتماد شراکت دار، ایک غیر مستحکم دنیا میں ایک مستحکم بنیاد بننے کی صحیح راہ پر گامزن ہے۔
صنعت کو تحقیق اور ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، ”صنعت کو تحقیق اور ترقی میں قیادت کرنی چاہیے، دیسی ڈیزائن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ میں اس پر ایک لمحے کے لیے غور کروں گا، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کارپوریٹ دنیا کے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے… تحقیق خود کے لیے نہیں ہو سکتی، تحقیق شیلف کے لیے نہیں ہو سکتی۔ تحقیق کا تعلق زمین پر تبدیلی لانے سے ہے۔“
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2651
(Release ID: 2143881)