ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جینت چودھری کل جے پور میں گرین مشن کے تحت شجرکاری مہم اور زرعی ہنر مندی کے فروغ کی مہم کا افتتاح کریں گے
جناب چودھری، چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ(سی سی ایس این آئی اے ایم) میں ایگری لاجسٹکس پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کوہنر مندی اسنادبھی تفویض کریں گے
Posted On:
10 JUL 2025 5:27PM by PIB Delhi
فروغ ہنرمندی و صنعت سازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کےوزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری کل (11 جولائی 2025) جے پور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کئی اثرانگیز اور مستقبل ساز تقاریب میں شرکت کریں گے۔
یہ دورہ جے پور دیہی علاقے کے نیوتا ڈیم پر ایک بڑے پیمانے کی شجرکاری مہم کے افتتاح سے شروع ہوگا، جس کاانعقادچودھری چرن سنگھ وچار منچ کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ مہم ‘‘چودھری چرن سنگھ پریوارک وانیکی مشن ’’ کا حصہ ہے، جو ماحول دوست اور سبز ہندوستان کے وژن کے تحت شروع کی گئی ہے۔اس مشن کا مقصد بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کی 125ویں جینتی کے موقع پر125 ‘‘اسمرتی ون’’ (ادارہ جاتی جنگلات) قائم کرنا اور1.25 کروڑ درخت سنہ 2027 تک لگانا ہے۔
شجرکاری مہم کے بعد وزیرموصوف جے پور واقع برلا آڈیٹوریم میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس دورے کا اختتام چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ(سی سی ایس این آئی اے ایم)، جے پور میں ہوگا، جہاں جناب جینت چودھری ایگری کموڈیٹی کوالٹی اسیسروں یعنی زرعی اجناس کے معیار کا جائزہ لینے والوں کےلئے ریکگنیشن آف پرائیر لرننگ(آر پی ایل) پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کوہنر مندی اسناد تفویض کریں گے۔یہ پروگرام ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) کے اشتراک سے منعقد کیاجارہا ہے۔
این آئی اے ایم میں ایگری کموڈیٹی کوالٹی اسیئر ٹریننگ پروگرام، گوداموں کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو باضابطہ شناخت دینے کے لیے شروع کی گئی ہے۔اس کا مقصد معیار، شفافیت اور کسان پر مرکوز ویلیو چینز کے فروغ کےذریعہ زرعی لاجسٹکس کو مضبوط بنانا ہے۔
جناب جینت چودھری کا یہ دورہ حکومت کے اس وسیع تر ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد پائیدارطور طریقوں، ہنر مندی کے فروغ اور دیہی تبدیلی کے ذریعے کسانوں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
*****
ش ح-م م۔ ف ر
UR No-2638
(Release ID: 2143794)