قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیسٹس (این ای ایس ٹی ایس)نے ٹاٹا موٹرز اور ایکس-نوودین فاؤنڈیشن کے ساتھ تاریخی شراکت داری کا معاہدہ کیا تاکہ قبائلی طلباء کو جے ای ای/این ای ای ٹی امتحانات کے لیے بااختیار بنایا جاسکے

Posted On: 10 JUL 2025 4:11PM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)، جو وزارتِ قبائلی امور کے تحت کام کر رہی ہے، نے ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ (ٹی ایم ایل) اور ایکس نوودین فاؤنڈیشن (ای این ایف) کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کا مقصد جامع تعلیم کو فروغ دینا اور قبائلی نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ آئی آئی ٹی-جے ای ای اورنیٹ(این ای ای ٹی) جیسے اعلیٰ مسابقتی امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

یہ تاریخی شراکت داری 9 جولائی 2025 کو عمل میں آئی، جس کے تحت ایکلوویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے طلباء کو جے ای ای مین / ایڈوانسڈ اور این ای ا ی ٹی امتحانات کے لیے معیاری اور مکمل کوچنگ فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام قبائلی طلباء کے لیے تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

1.jpg

یہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پانچ سالہ معاہدہ ہے، جو تعلیمی سال 2025-26 سے نافذ العمل ہوگا۔یہ معاہدہ ایک مشترکہ مقصد کو ظاہر کرتا ہے اور وہ مقصد ہے قبائلی طلباء کے لیے تعلیمی خلا کو دور کرنا۔اس اقدام کا مقصد قبائلی طلباء کی قومی سطح کے داخلہ امتحانات میں شمولیت کو بڑھانا، اُن کے اعتماد کو فروغ دینا اور قوم کی تعمیر کے لیے قبائلی برادریوں سے باصلاحیت نوجوانوں کا ایک مستقل سلسلہ تیار کرنا ہے۔اس پروگرام سے ملک کی 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ایکلوویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں(ای ایم آر ایس) میں داخل 1,38,336 سے زائد طلباء کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

 معیاری کوچنگ کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش:

  • اس اقدام میں ایک رہائشی سینٹر آف ایکسیلنس (سی ا وای) پروگرام شامل ہے، جس کے تحت ای ایم آر ایس سے منتخب ہونے والے قابل اور ہونہار گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس کے طلباء کو شدید نوعیت کی بالمشافہ کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ابتدائی مراکز چنکاپور (مہاراشٹر) اور چنتاپلّے (آندھرا پردیش) میں قائم کیے جائیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی توسیع کی جائے گی۔
  • یہ پروگرام ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ ای ا یم آر ایس میں آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے معیاری ٹیسٹ پریپریشن فراہم کرے گا، جس سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس کے طلباء مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لیے تصوراتی وضاحت پر مبنی کلاسز بھی شامل ہوں گی، تاکہ وہ اولمپیاڈ،این ٹی ایس ای اورکے وی پی وائی جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

 شراکت داری کی اہم خصوصیات:

یہ سہ فریقی شراکت داری قبائلی تعلیم کے سفر میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے۔اس کا مقصدای ایم آر ایس کے طلباء کی مکمل صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ نہ صرف ذاتی ترقی حاصل کریں بلکہ قوم کی تعمیر میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

نوٹ:

این ای ایس ٹی ایس کے بارے میں:

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) وزارتِ قبائلی امور کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، جو ملک بھر میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے ذریعے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

ایکس نوودین فاؤنڈیشن(ای این ایف) کے بارے میں:

ایکس نوودین فاؤنڈیشن (ای این ایف) ایک ٹرسٹ ہے جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے (رجسٹریشن نمبر:43،2016) اور اس اقدام میں ایک کلیدی علمی شراکت دار کے طور پر شامل ہے۔ای این ایف دور دراز (ریموٹ) اور بالمشافہ (فزیکل) سیکھنے کے اعلیٰ معیار کے پروگرام فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

*****

ش ح-م م۔ ف ر

UR No-2633


(Release ID: 2143746)
Read this release in: English , Hindi