کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے کیمیلز اور فرٹیلائزرز، جناب جگت پرکاش نڈا نے تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی، تلنگانہ میں کھاد وں  کی دستیابی پر تبادلہ خیال


مرکزی وزیر نے ریاست کے کسانوں کی حقیقی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی

Posted On: 09 JUL 2025 1:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے کیمیکلز اور فرٹیلائزرز جناب جگت پرکاش نڈا نے کل تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ جناب اےریوینت ریڈی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں کھادوں کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ اعلیٰ جناب ریڈی نے چوٹی خریف سیزن کے دوران جولائی اور اگست کے مہینوں میں یوریا کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست کی۔ جناب نڈا نے تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ کو ریاست کے کسانوں کی حقیقی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کھاد کے محکمے کے افسران کو ضرورت کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ مرکزی وزیر جناب نڈا نے ریاست میں یوریا کے زیادہ استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو مٹی کی طویل مدتی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ربیع 2024-25 میں ربیع 2023-24 کے مقابلے میں یوریا کی 21 فیصد زائد فروخت دیکھی گئی۔ اسی طرح خریف 2025 میں اب تک خریف 2024 کے مقابلے میں 12.4 فیصد اضافی کھپت دیکھی گئی۔

سکریٹری، محکمہ فرٹیلائزرز جناب رجت کمار مشرا نے پی ایم پرانم ا سکیم کے بارے میں آگاہ کیا جو ریاستی حکومتوں کو کیمیائی کھادوں کے زیادہ استعمال کو کم کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور کھادوں کا متوازن، پائیدار استعمال، متبادل کھادیں، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے افسران سے درخواست کی کہ وہ یوریا کی غیر زرعی استعمال کے لیے منتقلی کے خلاف کارروائی کریں اور ریاست کے مختلف اضلاع میں کھادوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔

اس ملاقات میں ممبر پارلیمنٹ جناب ملو روی، ممبر پارلیمنٹ جناب چملا کرن کمار ریڈی، حکومت تلنگانہ کے خصوصی نمائندے جناب اے پی جیتھندر ریڈی، حکومت ہند کے محکمہ فرٹیلائزرز اور حکومت تلنگانہ کے محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔ ن ع)

U. No.2593


(Release ID: 2143396)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu