وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس کَورتّی سے توسیعی رینج کے آبدوز شکن راکٹ کے کامیاب تجربے کیے گئے

Posted On: 08 JUL 2025 7:51PM by PIB Delhi

توسیعی رینج آبدوز شکن  راکٹ(ای آر اے ایس آر) کے یوزر ٹرائلز 23جون 2025 سے 07 جولائی 2025 تک آئی این ایس کَورتّی سے کامیابی کے ساتھ کیے گئے۔ ڈی آر ڈی او کے آرمامینٹ تحقیقی اور ترقیاتی ادارے (اے آر ڈی ای)، پونے نے اعلیٰ توانائی میٹیریلس ریسرچ لیباریٹری  اور بحری سائنس اور تکنالوجی لیباریٹرکے تعاون سے بھارتی بحریہ کے جہازوں کے اندرونِ ملک تیار راکٹ لانچر (آئی آ ر ایل) کے لیے ای آر اے ایس آر کو ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VB4W.jpg

ای آر اے ایس آر ایک مکمل طور پر مقامی اینٹی سب میرین راکٹ ہے جو آبدوز کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے آئی آر ایل سے فائر کیا جاتا ہے۔ اس میں جڑواں راکٹ موٹر کنفیگریشن ہے جو اعلیٰ درستگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ وسیع پیمانے پر رینج کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ای آر اے ایس آر مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرانک ٹائم فیوز کا استعمال کرتا ہے۔

مجموعی طور پر 17 ای آر اے ایس آر کا مختلف رینجز میں کامیابی سے جانچ کی گئی۔ ٹرائلز کے تمام مخصوص مقاصد جیسے کہ رینج پرفارمنس، الیکٹرانک ٹائم فیوز فنکشننگ اور وار ہیڈ فنکشننگ کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیا۔

بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، حیدرآباد اور سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ، ناگپور ای آر اے ایس آر راکٹس کے پروڈکشن پارٹنر ہیں۔ یوزر ٹرائلز کی کامیاب تکمیل کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ سے جلد ہی ای آر اے ایس آر سسٹم کو شامل کرنے کی امید ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی بحریہ اور اس نظام کی ترقی اور آزمائش میں شامل صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کرنے سے اس کی زبردست طاقت میں اضافہ ہوگا۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت  نے ای آر اے ایس آر کے ڈیزائن اور ترقی کے کام میں شامل ٹیموں کی ستائش کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2574


(Release ID: 2143252)
Read this release in: English , Marathi