سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
قومی کمیشن برائے شیڈولڈ کاسٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ 2023-24 صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی
Posted On:
08 JUL 2025 7:44PM by PIB Delhi
قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات (NCSC) نے اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق آج نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں صدر محترمہ دروپدی مرمو کو 24-2023 کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ وفد کی قیادت جناب کشور مکوانہ، چیئرمین، این سی ایس سی، جناب لو کش کمار اور جناب وڈے پلی رامچندر، اراکین (این سی ایس سی) اور جناب گوڈے سری نواس، آئی اے ایس، سکریٹری (این سی ایس سی) نے کی۔

آئین کے آرٹیکل 338 کے تحت این سی ایس سی کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق، کمیشن کو سالانہ اور دیگر اوقات میں درج فہرست ذاتوں کے لیے آئینی تحفظات کے کام کے بارے میں صدر کو رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے تحفظ، بہبود اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سفارشات کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے ان کے مؤثر نفاذ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔
رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے لیے آئینی دفعات کے کام کاج کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ درج فہرست ذاتوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور جرائم سے متعلق مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس میں درج فہرست ذاتوں کے لیے فلاحی اسکیموں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگراموں کے نفاذ کے سلسلے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ جامع جائزے، اسپاٹ وزٹ اور مشاورت سے حاصل کردہ کلیدی نتائج کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ کمیشن نے اہم سفارشات پیش کی ہیں جن کا مقصد ادارہ جاتی جوابدہی کو مضبوط بنانا، انصاف کو یقینی بنانا اور درج فہرست ذات برادریوں کو مجموعی طور پر بااختیار بنانا ہے۔
******
U.No:2573
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2143250)