سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جسمانی طور پر معذور افراد کے پنڈت دین دیال اپادھیائے  قومی انسٹی ٹیوٹ میں 54 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح

Posted On: 08 JUL 2025 5:49PM by PIB Delhi

پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم میں، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے زیراہتمام،  جسمانی طور پر معذور افراد کے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی)میں آج نئی دہلی میں 54 کلو واٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ سکریٹری(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ، جناب راجیش اگروال نے ماحول دوست پہل کا آغاز کیا جولیگرینڈ انڈیا کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا، جو ماحولیاتی تحفظ اور قابل تجدید توانائی کو اپنانے کی طرف ایک اہم اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب راجیش اگروال نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شمسی توانائی پلانٹ ماحولیاتی پائیداری کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ادارے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ معاشی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سولر پاور پلانٹ توانائی کی خود انحصاری کی طرف ایک قدم ہے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے حکومت ہند کے مشن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس سے ماحولیاتی اور اقتصادی دونوں فوائد کو فروغ ملتا ہے۔ لیگرینڈ انڈیا کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، جناب اگروال نے مزید کہا کہ یہ اقدام دوسرے اداروں کے لیے سبز توانائی کو اپنانے کے لیے ایک طاقتور مثال قائم کرتا ہے، جس سے ایک پائیدار مستقبل کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، محترمہ ریچا شنکرنے فیکلٹی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنائیں۔ ڈائریکٹر، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی ڈاکٹر جتیندر شرمانے روشنی ڈالی کہ سولر پلانٹ نے طویل مدتی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ کی بجلی کی لاگت میں تقریباً 30 فیصد کمی کی ہے۔

آئی  ٹی او میں واقع، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی ایک اہم ادارہ ہے جو معذور افراد اور عام لوگوں کو بازآبادکاری اور علاج کی خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ بازآبادکاری میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز بھی فراہم کرتا ہے، جو دہلی یونیورسٹی سے منسلک ہے اور 700 سے زائد طلباء کے ساتھ، بحالی کونسل آف انڈیا کے ذریعہ تسلیم شدہ ہے۔

****

ش ح۔ ام ۔ ج

UNO-2561


(Release ID: 2143197)
Read this release in: English , Hindi